EhsanTechCorner Official
EhsanTechCorner Official
May 16, 2025 at 03:18 PM
پریس ریلیز موبائل فون سیٹوں کی غیر قانونی طور پر کلوننگ اور ٹیمپرنگ پر پی ٹی اے کا اقدام اسلام آباد (16) مئی 2025): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس گلگت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر (CCRC) گلگت کے ساتھ مل کر موبائل فون آئی ایم ای آئی کے غیر قانونی کلوننگ ٹیمپرنگ اور فروخت کے خلاف اقدام کے دوران گلگت سٹی کے این ایل آئی مارکیٹ میں ایک موبائل فون مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک لیپ ٹاپ سمیت خصوصی سافٹ ویئر اور ہارڈویئر جو آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلونگ کے لیے استعمال ہوتے تھے، قبضے میں لے لیے گئے ۔ موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے سائبر کرائم سرکل گلگت کے حوالے کر دیا گیا۔ پی ٹی اے غیر قانونی طور پر ٹیمپر شدہ اور کلونڈ ڈیوائسز کے خلاف سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ یہ آلات قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کے ذریعے نامعلوم اور نا قابل شناخت روابط ممکن ہوتے ہیں، جو اکثر سائبر جرائم ، مالی دھوکہ دہی ، اغوا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ موبائل فون کلوننگ سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو رپورٹ ضرور کریں ، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موبائل کمیونیکیشن سروسز کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ *Follow us on WhatsApp Channel:* > https://whatsapp.com/channel/0029VaG60e9EAKWKR0aBms0i *Visit my blog website:* > https://www.3hsan.com *Follow us on X/Twitter:* > https://x.com/ehsantechcorner
Image from EhsanTechCorner Official: پریس ریلیز  موبائل فون سیٹوں کی غیر قانونی طور پر کلوننگ اور ٹیمپرنگ پ...

Comments