
حدیثِ مبارکــہ
May 25, 2025 at 05:21 AM
حمیدی، سفیان، یحییٰ بن سعید انصاری، محمد بن ابراہیم تیمی، علقمہ بن وقاص لیثی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اعمال کے نتائج نیتوں پر موقوف ہیں اور ہر آدمی کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی، چنانچہ جس کی ہجرت دنیا کے لیے ہو کہ وہ اسے پائے گا، یا کسی عورت کے لیے ہو، کہ اس سے نکاح کرے تو اس کی ہجرت اسی چیز کی طرف شمار ہوگی جس کے لیے ہجرت کی ہو۔
صحیح بخاری : جلد اول : حدیث 1
#easyquranwahadees
❤️
👍
😮
50