News Paragon
News Paragon
May 29, 2025 at 12:42 AM
*🛑 خطے میں کشیدگی بڑھانے کیلئے بھارت کی مقبوضہ کشمیر ، سرحدی ریاستوں میں جنگی مشقیں شروع* بھارت ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کیلئے غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں کشمیر اور پاکستان کے ساتھ سرحدی ریاستوں گجرات ، راجستھان اور پنجاب میں جنگی مشقیں شروع کر رہاہے ۔ یہ جنگی مشقیں کنٹرول لائن کے ساتھ مقبوضہ کشمیرکے اضلاع اور پاکستان سے ملحقہ بھارتی ریاستوں میں شروع کی جارہی ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ تمام اضلاع اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں شروع کی جانیوالی جنگی مشقوں کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا اور پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ہونے والی ناکامی اور نقصانات کو چھپانا ہے ۔اس سے قبل 7 مئی کو بھی بھارت نے سرحدی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے 244 اضلاع میں جنگی مشقیں کی تھیں۔اسی دوران 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے کنٹرول لائن کے پار پاکستان اور آزاد کشمیر میں شہری علاقوں پر حملے کئے تھے۔ ان فوجی مشقوں میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن اور بلیک آئوٹ کے طریقہ کار کو جانچنا ، شہری دفاع کی تربیت اور ہنگامی صورتحال میں انخلاء کی مشق شامل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مبصرین نے بھارت کے جنگی جنون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد علاقے میں کشیدگی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں 10 مئی کو بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے دفاعی ردعمل کے دوران پہنچے والے نقصانات اور ناکامیابیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

Comments