International Political Games
International Political Games
June 2, 2025 at 01:28 AM
آج نیٹو و امریکہ نے یوکرین کی مدد سے روس پر بڑے پیمانے کا حملہ لانچ کر دیا۔ 4265 کلومیٹر روس کے سرحدوں کے اندر اس حملے میں روس کی 4 عسکری ائیربیسز کو مکمل کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ روس کے کم از کم 40 طیاروں بشمول سٹرٹیجک ایٹمی بمبار طیاروں کو تباه یا ڈیمج کردیا گیا۔ اسی طرح 1 ٹرین کو بھی بم سے اڑا ڈالا گیا۔ بریانسک اور کرسک میں 2 پُلوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے کی تیاری میں 1.5 سال لگے جب یوکرین نے ٹرکوں میں خودکش کواڈ کوپٹر ڈرونز سے روسی فضائی اڈوں کے قریب لے جاکر حملہ لانچ کیا جہاں ان ڈرونز نے نچلی پرواز کرکے رن وے اور ہینگر پر کھڑے طیاروں اور ڈاکیارڈ میں کھڑے ایٹمی آبدوزوں کو نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں وہ موبائل ٹرک پھٹ کر تباہ ہوگئے جہاں سے کواڈ کاپٹر لانچ ہوئے تھے ۔ اسی قسم کا حملہ اسرائیل نے تہران میں ایرانی ایٹمی سائنسدان پر کیا تھا جہاں سٹیلائٹ نیویگیشن سے لیس گاڑی میں لیزر اسنائپر گن نے ایرانی سائنسدان کو شہید کیا پھر وہ گاڑی تباہ ہوگئی تاکہ ثبوت باقی نہ بچے۔
👍 2

Comments