
PTM Dir Official
May 21, 2025 at 06:23 PM
میر علی (وزیرستان) ڈرون حملہ: آئی ایس پی آر کی غلط بیانی
آئی ایس پی آر اور پاکستانی فوج کی جانب سے پختون علاقوں کی مسلسل غلط ترجمانی، جو افغان جنگ کے دور سے لے کر "دہشت گردی کے خلاف جنگ" اور اب میر علی کے ڈرون حملوں تک جاری ہے، ایک ایسی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے جو نہ صرف مقامی عوام کے مسائل کو نظرانداز کرتی ہے بلکہ ریاست کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شمالی وزیرستان میر علی میں یہ ڈرون حملہ براہِ راست پاکستانی فوج نے کیا ہے جسکے سارے ثبوت ہمارے پاس موجود ہے۔
شمالی وزیرستان میر علی میں یہ ڈرون حملہ کور کمانڈر پشاور اور جی او سی شمالی وزیرستان کی زیر نگرانی ہوا ہے۔ اگر ریاست واقعی میں سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے ان دونوں کو غیر جانبدار طور پر زیر تفتیش لایا جائے تاکہ لواحقین کو انصاف دلایا جاسکے۔
اگر بقول آئ ایس پی آر کے وزیرستان میں ڈرون حملہ انڈیا نے کروایا ہے/انڈیا اسکے پیچھے ہے، تو یہ پاکستان کی سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے۔ پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ انڈیا کو جواب دینے کی ہمت کیوں نہیں رکھتے؟ کیا آپ کی یہ پالیسی ہے کہ پنجاب یا کشمیر میں انڈیا کی کسی کارروائی پر فوراً جنگ کا اعلان کر دیں، لیکن جب خیبر پختونخوا یا وزیرستان پر حملہ ہوتا ہے، تو آپ ان علاقوں کو جنگ کا میدان بنا دیں اور اپنی ہی عوام پر بمباری کریں؟
آپ کا ہر موقع پر "بھارتی مداخلت" کا الزام نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ مقامی عوام کے مسائل کو نظرانداز کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ کے اپنے اقدامات اور ناکام پالیسیاں ان علاقوں میں بدامنی کی واحد وجہ ہیں۔
#holdispraccountable

👍
🥹
🥺
4