AsreHazir
June 6, 2025 at 07:31 AM
قربانی تو شہر عزیمت والوں کی ہے! شہر عزیمت میں اس سال بھی جانوروں کی قربانی نہیں ہوسکے گی! ان کے پاس قربانی کے لیے جانور ہیں ہی نہیں! ان کے جانور بھی ظالمانہ حملوں کی تاب نہ لاسکے، اور شہید ہوگئے! گزشتہ سال کی طرح امسال بھی انہوں نے صرف اور صرف انسانی جانوں کی قربانیاں دی ہیں! آج وہاں عید کا دن ہے! آج بھی غاصب کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں! آج بھی بچے شہید ہورہے ہیں! آج بھی خواتین شہید ہورہی ہیں! آج بھی بزرگ شہید ہورہے ہیں! آج بھی عوام اور خواص سبھی شہید ہورہے ہیں! آج بھی وہ محیای ومماتی للہ رب العالمین (میرا جینا اور میرا مرنا صرف اور صرف اللہ رب العالمین کے لیے) کی عملی تصویر پیش کررہے ہیں! آج بھی وہ ابراہیمی ایمان کا اعلان کررہے ہیں! آج بھی وہ ابراہیمی جرأت کا اظہار کررہے ہیں! آج بھی وہ ابراہیمی استقامت کا ثبوت پیش کررہے ہیں! آج بھی وہ ابراہیمی استقلال کا پیکر بنے ہوئے ہیں! آج بھی وہ ابراہیمی صبر اور عزیمت کی تصویر بنے ہوئے ہیں! اس کائنات کا ذرہ ذرہ شہر عزیمت کے ایمان، ان کی جرأت، ان کی استقامت، ان کے استقلال، ان کے صبر اور ان کی عزیمت کی گواہی دے رہا ہے! میرے رب، میرے مالک، میرے پروردگار، یہ سب کچھ وہ صرف اور صرف تیرے لیے کررہے ہیں! تحریر: ابوالاعلی سید سبحانی
😢 😭 ❤️ 🤲 🥹 👍 👎 💚 💯 55

Comments