
Primary Secondary Health Punjab
May 12, 2025 at 06:22 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *12 مئی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
🚨 (2) دشمن کی کوئی بھی سازش مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف
🚨 (3) ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ
🚨 (4) قومی اسمبلی اجلاس: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
🚨 (5) بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف
🚨 (6) پاک بھارت سیز فائر کے بعد حالات معمول پر آنا شروع، کاروبار بحال، فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
🚨 (7) پاکستان میں 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا
🚨 (8) نریندر مودی قوم سے خطاب میں آف کلر نظر آئے، پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا
🚨 (9) دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
🚨 (10) آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں فضائی حملوں کے ذریعے 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، مودی کا دعویٰ
🚨 (11) بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف
🚨 (12) پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا
🚨 (13) پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا
🚨 (14) آرمی چیف کا سی ایم ایچ پنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اورشہریوں کی خیریت دریافت کی
🚨 (15) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان
🚨 (16) وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکج کا اعلان، ورثا کو ایک کروڑ ملیں گے
🚨 (17) آپریشن بُنیان مرصوص میں عظیم فتح ملنے پر عرصے سے مایوس مسلمان خوش ہوگئے، مفتی تقی عثمانی
🚨 (18) سندور غلامی کی علامت، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص آہنی دیوار تھا، مفتی تقی عثمانی
🚨 (19) لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار
🚨 (20) آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی
🚨 (21) مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی، ایکس پر پیغام
🚨 (22) پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
🚨 (23) پاک بھارت جنگ بندی؛ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوائنٹس کی تیزی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
🚨 (24) پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا
🚨 (25) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آپریشن بُنیان مرصوص کے غازیوں کی عیادت
🚨 (26) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا
🚨 (27) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی؛ ڈونلڈ ٹرمپ
🚨 (28) نیپرا نے فروری2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
🚨 (29) حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کرنے کا اعلان
🚨 (30) پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی شہری کی بچوں کو فزکس کا سبق دینے کی ویڈیو وائرل
🚨 (31) 11 سالہ طالب علم سے جنسی زیادتی: 2 مجرموں کو 14،14 سال قید، 2،2 لاکھ جرمانے کی سزا
🚨 (32) وزیراعلیٰ پنجاب کی 6 لاکھ کاشتکاروں کو ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری
🚨 (33) ٹھٹھہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے
🚨 (34) کراچی: سرجانی میں ڈمپرکی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
🚨 (35) سانحہ بارہ مئی کو 18 سال مکمل، مرنے والوں کے ورثا انصاف کے منتظر، وکلا کا آج یوم سیاہ
🚨 (36) پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ
🚨 (37) عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کردی
🚨 (38) بلوچستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ، مستونگ میں ریلی کے شرکاء کی جانب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے جلائے گئے
🚨 (39) میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال
🚨 (40) بھارت کراچی کا تو کچھ نہیں بگاڑسکا اپنے ہی ملک میں کراچی بیکری پر حملہ کردیا
🚨 (41) ’’ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا‘‘؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران
🚨 (42) کراچی: پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
🚨 (43) امریکا اور چین کی تجارتی جنگ تھم گئی، ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی
🚨 (44) کراچی: تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
🚨 (45) پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
🚨 (46) پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کروانے کا فیصلہ
🚨 (47) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں 10,400 روپے فی تولہ کی بڑی کمی
🚨 (48) سونے کی قیمت کم ہو کر 340,500 روپے فی تولہ ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 8,917 روپے کمی کے بعد 291,923 روپے ہو گئی
🚨 (49) راولپنڈی: ڈمپر کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق، 2 افراد زخمی
🚨 (50) ڈمپر ڈرائیور کو فوری طور پر تحویل میں نہ لینے پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور احتجاج کیا.
❤️
👍
19