
Primary Secondary Health Punjab
June 9, 2025 at 02:25 AM
نوجوان بہادرلڑکی گریٹا تھنبرگ جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے مہم چلانے کی وجہ سے مشہور ہوئی ، گزشتہ چند دن قبل یہ لڑکی اور اس کے ساتھ ایک مشہور اداکار اور چند ایک سوشل ایکٹیوسٹس اور صحافی غزہ کے لیے امداد پہنچانے کے لیے میڈلین نامی فریڈم فلوٹیلا (کشتی)میں امدادی مشن پر نکلے ۔ یہ کشتی اب غزہ سے محض سو میل کے فاصلے پر ہے۔ اس کشتی میں صرف چند سو کلوگرام امدادی سامان ہی ہے۔
بہت سے دوست یہ سوچتے ہوں گے کہ اس چند کلوگرام امدادی سامان سے کیا حاصل ہو گا؟
اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک علامتی مشن ہے۔ اس مشن کا اصل مقصد چند کلوگرام امدادی سامان سے کوئی بڑی تبدیلی لانا نہیں۔
لوگوں کی توجہ ، لوگوں کی سوچوں پر راج کرنا ایک بہت بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔
یہ ایک ننھی سی کشی ہی ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ یعنی پوری دنیا کی توجہ حاصل کرکے یہ اپنے سب سے بڑے مقصد کو حاصل کر رہی ہے۔ اور وہ مقصد بدکاروں کو ایکسپوز کرنا ہے۔ کیونکہ اس کشتی میں
۱۔ اکثر غیر مسلم سوار ہیں اور وہی لیڈ کر رہے ہیں۔
۲۔ سب افراد نہتے ہیں۔ اور صرف بنیادی ضرورت کی اشیاء ہی لے جا رہے ہیں۔
ایسی ایک بے ضرر سی کشتی کو یہ بہانہ بنا کر بھی نہیں روکا جا سکتا کہ یہ تو "جانبازوں" کی کشتی ہے، اس لیے اس کشتی کے روکے جانے پر اس۔ رائل کی اصلیت دنیا کے سامنے مزید ایکسپوز ہو گی اور وہ مزید ذلیل و رسواء ہو گا۔
ہاں البتہ یہ ایکسپوزیشن ایسے لوگوں کی ذہنیت پر کوئی اثرات نہیں رکھتی جو پہلے سے بدکاری کی حمایت کرنے پر مُصر ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ بدکاروں کی حمایت کرنے والوں کا انجام بھی ان بدکاروں کے ساتھ ہی ہو۔ آمین۔
البتہ اس۔ رائل سے زیادہ وہ "برادر مسلم ممالک" اور ان کے "مسلم" حکمران ایکسپوز ہو رہے ہیں جو اپنے خونخوار مغربی آقاؤں کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہیں۔ ہم دیکھ چکے ہیں کہ ان کے سرغنہ ٹرمپ کا ایسا تاریخی استقبال کیا گیا کہ جس کی نظیر حالیہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔
علامتی مہمات اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے حق میں لابی کرنے کی اہمیت اپنی جگہ ،، لیکن حاصل سبق یہی ہے کہ "جس کی لاٹھی اس کی بھینس"۔ جب تک اہلِ حق خود غالب آ کر اپنا حق وصول نہیں کریں گے تب تک مسلمانوں کا استحصال ہوتا رہے گا اور ان کے عورتوں بچوں کی چی۔ پھا۔ ڑ ہوتی رہے گے۔ اور یہ تب تک ہوتا رہے گا جب تک اہلِ حق آگے بڑھ کر طاقت کے سرچشمے ان بزدل اور بے غیرت حکمرانوں سے چھین نہیں لیتے۔
ایسی صورتِ حال ہر شخص پر فرض ہے کہ اپنی استطاعت میں جو ہو سکے وہ اس کی کوشش کرے اور کلمہ حق بلند کرے۔ اور جو ایسی صورتِ حال میں مجرمانہ خاموشی اختیار کرے گا ، یا پھر "حکمرانوں کی غیر مشروط اطاعت" کے راگ الاپے گا وہ اپنا انجام ان ہی بدکاروں کے ساتھ پا لے گا، ان شاءاللہ۔

❤️
👍
🫀
❤
🫶
24