
JAMAT RAZA E MUSTAFA BHIWANDI OFFICIAL
May 22, 2025 at 08:44 PM
*الحمدللہ ثم الحمدللہ جماعت رضاۓ مصطفی بھیونڈی کے زیراہتمام عرس حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ کی نسبت سےمقابلۂ بیت بازی کا انعقاد ہوا۔*
کلام باری تعالیٰ و حمد و نعت شہہءدیںﷺ و منقبت در شان حضور تاج الشریعہ سے باقاعدہ محفل کا آغاز ہوا۔
مقابلے میں مکمل اکیاون طالبات شریک تھیں جنہیں سترہ گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ سترہ میں سے دس ٹیم کو فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا،
جن میں اول تا ششم نمبر پر آنے والی طالبات مستحق انعام ہوئیں۔ علاوہ ازیں تمام شرکائے مقابلہ کو بھی تشجیعی انعام سے نوازا گیا۔
*مقابلے، میں شامل اشعار*
۱- سلام رضا راؤنڈ(مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام۔ مکمل)
۲- قصیدۂ نور راؤنڈ (صبح طیبہ میں ہوئ بٹتا ہے باڑا نور کا۔ مکمل)
۳- کروڑوں درود (کعبے کے بدر الدجیٰ تم پہ کروڑوں درود۔ مکمل)
۴-مصرعہ راؤنڈ (پانچ منتخب شعراء کے پانچ منتخب کلام)
۵- حروف راؤنڈ
۶- شاعر راؤنڈ
*انعامات کی تفصیل*
اول انعام (جیلانی گروپ)
دوم انعام(قادری گروپ)
سوم انعام (رضوی گروپ)
چہارم انعام(بغدادی گروپ)
پنجم انعام(سہروردی گروپ)
ششم انعام (اجمیری گروپ)
ہفتم انعام(ازہری گروپ)
ہشتم انعام (عسجدی گروپ)
علاوہ ازیں بہترین بیت خواں کے انعام کی مستحق امرین رضوی (مدرسہ رضاۓ مصطفی)
اور اقصی رضوی (مدرسہ سیدہ فاطمہ)
قرار پائیں۔
رب قدیر سیدی تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کا فیضان جاری و ساری فرماۓ ادارے کے جملہ منتظمین بالخصوص خلیفہ حضور قائد ملت مولانا محمد اسلم مصباحی برکاتی دام ظلہ العالی و خلیفہ حضور سیدی تاج الشریعت صوفی نذر عالم قادری رضوی دامت برکاتہم العالمیہ کو برکات دارین سے سرفراز فرماۓ جن کی مساعئ جمیلہ، سے ادارہ روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے۔
آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
✍️عنبر برکاتی رضوی
۲۳، ذی القعدہ ۱۴۴۶ھ

❤️
👍
7