تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
May 30, 2025 at 05:13 PM
*فرمان اہلبیت عبدالله ابن عباس رضی اللہ عنہ* *"ہم میں سے کوئی بھی شخص حضرت معاویہ رضی اللّه عنہ سے زیادہ علم نہیں رکھتا "* امام عبدالرزاق اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہے کہ عن ابن جريج (ثقہ) قال: أخبرني عتبة بن محمد بن الحارث (حسن الحدیث مقبول ) ، أن عكرمة (ثقہ) مولى ابن عباس أخبره قال: وفد ابن عباس على معاوية بالشام فكانا يسمران حتى شطر الليل فأكثر قال: فشهد ابن عباس مع معاوية العشاء الآخرة ذات ليلة في المقصورة، فلما فرغ معاوية ركع ركعة واحدة، ثم لم يزد عليها، وأنا أنظر إليه قال: فجئت ابن عباس، فقلت له: ألا أضحك من معاوية صلى العشاء , ثم أوتر بركعة لم يزد عليها؟ قال: أصاب أي بني، ليس أحد منا أعلم من معاوية إنما هي واحدة أو خمس أو سبع أو أكثر من ذلك، يوتر بما شاء، فأخبرت عطاء خبر عتبة هذا، فقال: إنما سمعنا أنه قال: أصاب، أو ليس المغرب ـ عطاء القائل ـ ثلاث ركعات؟ ترجمہ : عکرمہ( تابعی ) بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّه عنہ ایک وفد کے ساتھ شام میں حضرت معاویہ رضی اللّه عنہ کے پاس گئے یہ دونوں حضرات بات چیت کرتے رہے یہاں تک کہ نصف رات یا اس سے زیادہ کا حصہ گزر گیا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّه عنہ نے حضرت معاویہ رضی اللّه عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز مقصورہ میں ادا کی جب حضرت معاویہ رضی اللّه عنہ فارغ ہوئے تو اُنہوں نے وتر کی ایک رکعت ادا کی اُنہوں نے مزید کچھ ادا نہیں کیا، میں اُن کا جائزہ لے رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّه عنہ کے پاس آیا اور میں نے اُن سے کہا: کیا مجھے حضرت معاویہ رضی اللّه عنہ پر ہنسی نہیں آنی چاہیے کہ انہوں نے عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک رکعت وتر ادا کی ہے مزید کچھ ادا نہیں کیا ؟ تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّه عنہ نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! اُنہوں نے ٹھیک کیا ہے ہم میں سے کوئی بھی شخص حضرت معاویہ رضی اللّه عنہ سے زیادہ علم نہیں رکھتا وتر ایک ہوتے ہیں یا پانچ ہوتے ہیں یا سات ہوتے ہیں یا اس سے زیادہ ہوتے ہیں، آدمی جتنے چاہے وتر ادا کر لے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عطاء کو عقبہ کی نقل کردہ اس روایت کے بارے میں بتایا تو انہوں نے جواب دیا: ہم نے یہ سنا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّه عنہ نے یہ فرمایا تھا: انہوں نے ٹھیک کیا ہے کیا مغرب کی نماز اس طرح نہیں ہوتی ۔ عطاء اس بات کے قائل تھے : وتر میں تین رکعت ہوتی ہیں [ مصنف عبدالرزاق برقم 4641 اسناده حسن ] *عابد علی قادری* ✍️
❤️ 👍 😂 🙏 48

Comments