
تحقيق الأحاديث الحنفيہ القادريہ
June 5, 2025 at 02:16 PM
’’ حدیث میں بڑی گہری نظر ‘‘
قطبِ مدینہ ، مَولانا ضیاءُ الدین احمد مدنی (رحمة الله علیه) کا شُمار مُحدِّث سورتی علیہ الرحمه کے شاگردوں میں ہوتا ہے ۔
محدث سورتی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے 40 سال کا عرصہ فنِّ حدیث میں گزارا ، وہ محدث سورتی کہ جن کے بارے میں کہا گیا : بے وُضو کبھی کسی کتابِ حدیث کو ہاتھ نہیں لگایا۔
مولانا ضِیاءُ الدّین مَدَنی (رحمۃُ اللّہ عَلیہ) کی حدیث دانی کے متعلق شرفِ ملت علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:
اُن کی نِگاہ حَدیث میں بڑی گِہری ہے۔
(دیکھیں: تذکرہ علمائے اہل سنت، ص: 49 م لاہور)
آپ کا وِصال 4 ذی الحجة الحرام 1401 سن ہجری میں ہُوا ۔ قطب ضیاءُ الدین احمد مدنی رحمة الله علیه، سلسلہ عالیہ قادریہ کے عظیم پیشوا امیر اھلسنت مولانا الیاس اعجاز احمد شیراز قادری( دامت فیوضھم علینا) کے پیر و مرشد ہیں ۔ اور آپ کے پیر و مرشد اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن ہیں ۔ ضیاء الدین احمد مدنی سن 1314ھ میں امامِ اھلِ سنت اعلی حضرت سے مرید ہوئے ۔
اللہ کریم حضرت ضیاء الدین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کو بلند فرمائے ۔ اور ان کے فَیضان سے ہمیں حصّہ عطا فرمائے ۔
پُر ضیا کر سب کا چہرہ حشر میں اے کبریا
شہ ضیاء الدین پیرِ با صفا کے واسطے
✍️ابو البیان القادری
22جون 2023
❤️
👍
🤲
🎄
💚
🫀
52