
محمد جمال الدین خان قادِری
June 6, 2025 at 07:45 AM
*فروعی اختلافی مسائل کی شرعی حیثیت اور اکابرین میں اختلاف کے باوجود آپسی محبت کی کُچھ مثالیں ـ ”مُجَدِّدِ مِلَّت اِمام احمد رَضا خان“ کے ㉑ حروف کی نِسبت سے اِختلافی مَسائل اور اکابرینِ اہلِ سنت کے آپسی رَوَیِّـےۡ کی ㉑ مِثالیں:*
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J
❶ ہند و پاک کے مسلمانوں پر جو اختلافات رحمت کی بارش بَن کر برس رہی ہے اسے بعض شریر لوگوں نے مسلمانوں کے لیے زحمت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1120
❷ امام شافعی نے فرمایا: اے ابو موسٰی! کیا یہ صحیح نہیں کہ ہم بھائی بھائی ہی رہیں، اگرچہ ہمارا کسی مسئلے میں اتفاق نہ ہو ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1044
❸ مسائل میں اختلاف کے باوجود مخالف کی عزت و احترام اور تعریف و توصیف کو بالائے طاق نہیں رکھا جائےگا ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1048
❹ کبھی مسائل میں اِختلاف کی وجہ سے مخالف کے سامنے آواز بلند ہو سکتی ہے ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1052
❺ اگر مسائل میں اختلاف ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں فریق ایک اسٹیج پر جمع نہیں ہو سکتے ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1056
❻ امام اسحاق بن راہویہ نے ایک روایت بیان فرمائی تو امام شافعی خاموش ہو گئے اور رجوع کر لیا پھر امام احمد بن حنبل نے بھی اسی پیش کردہ روایت کی طرف رجوع کیا ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1060
❼ فرمانِ امام عمرو بن عبید: میرے اور حق کے درمیان کوئی عداوت نہیں ۔ اگر کسی مخالف کا خاطی ہونا واضح ہو تو اس سے اس طور پر گفتگو کی جائے کہ اس پر حق واضح ہو جائے ۔ ابن فقیہ ملت
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1064
❽ جب کسی بڑے کو کسی چھوٹے سے شرعی حکم پتا چلے تو انانیت کو چھوڑ کر بلا چوں و چرا قبول کر لے کیوں کہ باطل کے ساتھ بلند رہنا عقلمندی نہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1068
❾ سرکار اعلٰی حضرت اور حضرت صدر الافاضل علیہما الرحمہ کے (درمیان قنوت نازلہ کا اختلاف تھا) اس اختلاف کے باوجود بھی آپس میں وہی محبت تھی اور دونوں ہمارے اکابر ہیں اور اس اختلاف کی وجہ سے کسی کو بھی بُرا نہیں کہا جا سکتا ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1072
❿ مزامیر اعلٰی حضرت کے نزدیک حرام ہے ـ لیکن کچھوچھہ شریف کے علماء مزامیر کے ساتھ قوالی سُنتے تھے، پھر بھی اعلٰی حضرت انہیں فاسق نہیں کہتے بلکہ ان کی تعظیم کرتے تھے ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1076
⓫ اعلٰی حضرت کا فتوٰی ہے کہ سیپ کا چونا کھانا حرام ہے لیکن علمائے بہار اسے جائز جانتے ہیں ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1080
⓬ فروعی اختلاف کے باوجود بھی مخالف کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1084
⓭ حسنین کریمین کے نام کے ساتھ علیہ السلام
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1088
⓮ فرمانِ حضور بحر العلوم: لاؤڈ اسپیکر پر نماز یہ اختلافی مسئلہ ہے
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1092
⓯ واقعی ہمارے ائمہ احناف میں بعض (فروعی) اختلافات ہیں اور یہ اختلاف شرعًا مذموم نہیں بلکہ وہ اختلاف ہے جِسے شریعت لوگوں کے لیے وسعت بلکہ رحمت قرار دیتی ہے ـ از مفتی اجمل قادری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1092
⓰ ہمارا مسائل میں ضرور اختلاف ہے اور یہ صحابہ کے درمیان بھی رہا ہے، یہ کوئی معیوب (عیب والی) بات نہیں ۔ از مفتی ذو الفقار خان نعیمی
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1096
⓱ اعلٰی حضرت کا فتوٰی ہے کہ لڑکیوں کو لِکھنا سِکھانا جائز نہیں لیکن مفتی وقار الدین رضوی صاحب فرماتے ہیں کہ ضرورت زمانہ اور ابتلاء عام کی وجہ سے مناسب یہ ہے کہ اس حدیث کو ”نہی تنزیہی“ پر محمول کیا جائے یعنی عورتوں کو کتابت سِکھانا اچھی بات نہیں ہے ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1096
⓲ چاند پر اِنسان کا پہنچنا شرعًا ممکن ہے یا نہیں؟ اِس مسئلے پر حضور شارح بخاری اور صدر العلماء علامہ غلام جیلانی میرٹھی کے درمیان اختلاف تھا ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1100
⓳ شارحین میں اِختلاف ہے کہ قبر مِیں حضور ﷺ خود تشریف لائیںگے یا شبیہ پیش کی جائےگی ـ از شارح بخاری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1100
⓴ حضور ﷺ نے شبِ معراج الله کا دیدار کیا یا نہیں؟ یہ مسئلہ بھی اختلافی ہے ـ از شارح بخاری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1104
㉑ حضور ﷺ کے والدین مومن تھے یا نہیں؟ یہ مسئلہ بھی اختلافی ہے ـ از شارح بخاری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1108
㉒ ابو طالب مسلمان یا کافر ؟ یہ مسئلہ بھی اختلافی ہے ـ از شارح بخاری
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1112
㉓ *اپنے حال پر رونا آیا:* ہمارے اکابرین کے درمیان کئی اختلافات کے باوجود باہمی محبت و عقیدت کا کیا عالم تھا، لیکن کیا آج کہیں اس کی مثال دکھائی دیتی ہے؟ جواب یہی ہے کہ بہت کم! تقریبًا نا کے برابر ـ
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1116
❤️
🤝
2