Farhan Alam Rahmani
Farhan Alam Rahmani
May 12, 2025 at 04:10 PM
*🤲خانوادۂ نعمانی کے لئے دعاؤں کی اپیل🤲* *السلام علیکم و رحمة الله و بركاته!* مفکر قوم و ملت *حضرتِ اقدس مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتھم العالیہ* اس وقت سخت علالت کے دور سے گزر رہے ہیں، اسی طرح حضرت جی کی اہلیہ محترمہ ہم سب کی امی جان کی طبیعت بھی کافی ناساز ہے، حضرت والا کی ایک بیٹی استاذہ ذاکرہ مریم نعمانی صاحبہ، جو پچھلے دنوں ایک ہفتہ سے زیادہ آئی سی یو میں رہی ہیں، ان کی بیماری لوٹ آئی ہے اور ان کا انفیکشن دوبارہ بڑھ گیا ہے۔ قائد محترم کی ایک اور صاحبزادی عالمہ فاطمہ نعمانی صاحبہ کو سرجری کے بعد دو روز پہلے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، لیکن پرسوں پھر سے طبیعت ایسی ناساز ہوئی کہ دوبارہ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ حضرت جی دامت برکاتہ کی سب سے چھوٹی بیٹی عالمہ آمنہ نعمانی صاحبہ بھی کافی دنوں سے بہت بیمار ہیں۔
Image from Farhan Alam Rahmani: *🤲خانوادۂ نعمانی کے لئے دعاؤں کی اپیل🤲*  *السلام علیکم و رحمة الله و...

Comments