
Hilal Digital
May 12, 2025 at 06:22 PM
ایک دعا
اے میرے وطن!
ان کڑے موسموں میں جو دعا مانگوں
تو سارے لفظوں کا بس تم احاطہ ہو
میری عبادتوں، ریاضتوں کا آخری حوالہ ہو
آنسوؤں کے سمندر کا
بس تم ہی آخری کنارہ ہو
اے وطن ان کڑے وقتوں میں
میں گر کوئی دعا مانگوں
تو کیسے بھول جاؤں کہ
میرا سائبان تم ہو، آسماں تم ہو
میری زمین تم ہو، جہاں تم ہو
سب کچھ لٹ بھی جائے تو
میری آخری محبت کا نشاں تم ہو
اے وطن، ان بے اعتبار لوگوں میں
جو جذبے کبھی ماند پڑ جائیں
گلاب زرد ہو جائیں
تو تمہارا بس نام کافی ہو
اور پھر میرے خون کی اِک اِک بوند سے
سارے گلاب سرخ ہو جائیں
میری دھرتی میرے خون سے نکھر جائے
اس سے معتبر اور کیا میرا حوالہ ہو
کلام - طاہر محمود
https://youtu.be/1XUmDlXrYuA?feature=shared
❤️
😍
🇵🇰
🍁
🔥
9