M. Zahid Iqbal - PakEduCareer Educational Updates
M. Zahid Iqbal - PakEduCareer Educational Updates
June 5, 2025 at 05:34 AM
*وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نوید قمر نے کہا ہے کہ سلیکون ویلی کی طرز پر سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون 500 ایکڑ اراضی پر گڈاپ میں کراچی ایجوکیشن سٹی میں تعمیر کرنے کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے* اور اس سلسلے میں پاکستان اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے الحاق کا بہترین سنگم ثابت ہوگا۔ 8 سے زائد بڑے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اداروں نے اس زون میں کام کرنے کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ زون اسمارٹ مینوفیکچرنگ کا ایک ایسا مرکز ہوگا جس میں آٹو میشن، ایڈوانس مینو فیکچرنگ، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ، سائبرسیکیورٹی، ہیلتھ ٹیکنالوجی، ایگری ٹیکنالوجی، بلاک چین، فائیو جی ہائپراسپیڈ، کلین انرجی اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی کے ادارے قائم ہوں گے۔
Image from M. Zahid Iqbal - PakEduCareer Educational Updates: *وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نوید قمر نے کہا ہے کہ سلیکون ویلی کی ط...
❤️ 👍 🙏 18

Comments