◦•●◉✿ شہادت کے طلبگار، جنت کے راہی ✿◉●•◦
June 5, 2025 at 04:34 AM
⚠️ خبردار! یومِ عرفہ کے حوالے سے متنبہ رہیں:
💥 یہ دن نہ گھروں کی صفائی کے لیے ہے، نہ خریداری کے لیے، نہ نیند اور نہ ہی آرام کے لیے!
یہ وہ دن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بےحد شرف بخشا ہے۔
یہ اللہ کا پسندیدہ اور مکرم دن ہے، وہ دن جس میں اللہ تعالیٰ اہلِ عرفات پر فخر فرماتے ہیں۔
یہ جہنم سے نجات پانے کا دن ہے، دلجمعی کے ساتھ عبادت کا دن ہے۔
💥 کوشش کریں کہ آپ کا کوئی لمحہ بھی اللہ کی اطاعت یا اُس کی رضا کے کام کے بغیر نہ گزرے۔
یاد رکھیں! اگر آپ کے پاس دنیا کا کوئی قیمتی خزانہ ہو اور وہ ضائع ہو جائے، تو آپ کو بےحد افسوس ہوگا۔
تو پھر آپ دنیا کے سب سے افضل دن کو کس طرح ضائع کر سکتے ہیں؟!
💥 اگر لیلۃ القدر چھپی ہوئی ہے، تو یومِ عرفہ واضح اور مقرر ہے۔
لیلۃ القدر میں فرشتے نازل ہوتے ہیں،جبکہ یومِ عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ خود آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں۔
پس اس عظیم موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پوری توجہ، شوق اور اخلاص کے ساتھ عبادت کریں۔
📜 یومِ عرفہ کا روحانی شیڈول
(اپنے پیاروں کے ساتھ ضرور شیئر کریں کیونکہ یہ دن سال میں صرف ایک بار آتا ہے):
🌙 عرفہ کی رات:
❇️ جلدی سو جائیں تاکہ عبادت کے لیے تازہ دم رہیں۔
❇️ سحری میں بیدار ہو کر یومِ عرفہ کے روزے کی نیت کریں۔
❇️ سحری کے بعد کم از کم 2 یا 4 یا 8 نفل نماز پڑھیں۔
❇️ سجدوں میں دنیا و آخرت کی بھلائی مانگیں اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ اُس نے یہ مبارک دن نصیب فرمایا۔
❇️ فجر سے پہلے استغفار کریں تاکہ آپ اُن خوش نصیبوں میں شامل ہو جائیں جنہیں اللہ سحر کے وقت معاف فرماتا ہے۔
❇️ اذانِ فجر سے پانچ منٹ پہلے وضو کریں، تصور کریں کہ آپ کے گناہ پانی کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔
❇️ وضو کے بعد کی دعا پڑھیں اور نمازِ فجر باجماعت ادا کریں۔
❇️ فجر کے بعد سورج نکلنے تک مصلے پر بیٹھے رہیں، قرآن، تسبیح اور اذکار میں مشغول رہیں۔
❇️ سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد نمازِ اشراق ادا کریں، جس کا اجر حج اور عمرہ کے برابر ہے۔
🕋 دن کے اوقات:
❇️ اگر ممکن ہو تو دن بھر عبادت میں مشغول رہیں، نیند سے بچیں۔
❇️ اگر تھکاوٹ ہو تو تھوڑی دیر آرام کریں تاکہ عبادت کے لیے تازہ دم ہو سکیں۔
❇️ وضو کریں اور کم از کم چار رکعت چاشت پڑھیں۔
❇️صلات التسبیح کا اہتمام کریں۔
❇️ دن بھر تکبیر، تسبیح، قرآن کی تلاوت اور یہ کلمات کثرت سے پڑھتے رہیں:
* *"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"*
❇️ نمازِ ظہر باجماعت ادا کریں، قرآن کی تلاوت اور تسبیحات میں وقت گزاریں۔
❇️ نمازِ عصر کے بعد اذکارِ مساء، تکبیرات اور دعاؤں میں مشغول رہیں۔
🕌 عرفہ کی شام:
❇️ مغرب سے ایک گھنٹہ قبل قرآن کی تلاوت کریں اور پھر دلجمعی کے ساتھ دعا میں مشغول ہو جائیں۔
❇️ تصور کریں کہ آپ اللہ کے حضور کھڑے ہیں رو کر، گڑگڑا کر مانگیں۔
❇️ اپنے غزہ، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کریں۔
❇️ ربِ کریم سے التجا کریں کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی آپ کو جہنم سے نجات عطا فرما دے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے،
ہماری عبادات، روزے، تلاوت، دعائیں اور سجدے قبول فرمائے،
ہمیں اور ہمارے اہلِ خانہ کو جہنم سے آزاد فرمائے،
اور اپنے محبوب بندوں میں شامل فرمائے۔
آمین یا رب العالمین!
📩 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔
یہ دن لوٹ کر نہیں آئے گا!
❤️
1