
Prime Seo Tools 🔥
June 11, 2025 at 08:10 AM
"ہر گھر سے ایک ڈانسر نکلے گی!"
ایک سچ... جسے ہم نے مذاق سمجھا
میرے ایک بزرگ دوست ہیں، بڑے باوقار اور مذہبی مزاج کے۔ آج طبیعت کی خرابی کے باوجود مجھ سے ملنے آ گئے۔ چہرے پر گہری پریشانی تھی۔ وجہ پوچھی تو آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔
کہنے لگے: "میری نواسی نے ٹک ٹاک چینل بنا لیا ہے... خاندان میں لڑکیوں کے رشتے رک گئے ہیں۔"
والدین کی غفلت اور "آزاد خیالی" نے مسئلہ سنگین بنا دیا تھا۔
میں نے تسلی دی، ممکنہ حل بتائے، تو کچھ دلاسا ملا...
لیکن دل میں ایک سوال گونجنے لگا:
کیا واقعی وہ وقت آ چکا ہے جس کی بزرگ پیش گوئی کرتے تھے؟
"ایک وقت آئے گا، جب ہر گھر سے ایک ناچنے والی نکلے گی!"
ہم ہنستے تھے، غصہ بھی آتا تھا۔
سوچتے: "ہماری بچیاں؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟"
لیکن وقت بدلا... اور بہت تیزی سے بدلا۔
دوپٹہ، جو عزت کی علامت تھا، الماریوں میں چھپ گیا۔
شلواریں "فٹنگ" اور "فیشن" کے نام پر سکڑ گئیں۔
اور موبائل... ہر ہاتھ میں ایک اسٹیج بن گیا۔
اب بیٹیاں کچن، چھت، سیڑھیوں، ہر جگہ ناچتی دکھائی دیتی ہیں — لاکھوں ویوز اور دل والے اموجیز کی لالچ میں۔
نہ حیا رہی، نہ شرم... بس ایک شو چل رہا ہے۔
ہم نے کہا:
"زمانہ بدل گیا ہے، فیشن ہے

😢
👍
4