
فہمِ دین
June 2, 2025 at 11:18 PM
﴿… *إِنَّ أَكرَمَكُم عِندَ اللَّهِ أَتقىٰكُم* إِنَّ اللَّهَ عَليمٌ خَبيرٌ﴾ [الحجرات: 13]
*ترجمہ:*
اللہ کے نزدیک تم سب میں سے با عزت وہ ہے جو سب سے زیادہ ڈرنے والا (١) ہے۔ یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے۔
*تفسیر:*
(١)یعنی اللہ کے ہاں برتری کا معیار خاندان، قبیلہ اور نسل ونسب نہیں ہے جو کسی انسان کے اختیار میں ہی نہیں ہے۔ بلکہ یہ معیارِ تقویٰ ہے جس کا اختیار کرنا انسان کے ارادہ و اختیار میں ہے۔ یہی آیت ان علماء کی دلیل ہے جو نکاح میں کفائت نسب کو ضروری نہیں سمجھتے اور صرف دین کی بنیاد پر نکاح کو پسند کرتے ہیں (ابن کثیر)
- [تفسیر احسن البیان]
