
فہمِ دین
June 2, 2025 at 11:20 PM
*📌ذوالحجہ کے فضائل واحکام حصہ {8}*
*💫 کیا عرفہ کا روزہ صرف غیر حاجیوں کے لیے ہے یاحاجیوں کے لیے بھی؟*
سوال:- کیا حاجی بھی حج میں عرفہ کا روزہ رکھیں گے؟
جواب:- جی بلکل نہیں۔
حاجی کے لیے عرفہ کا روزہ رکھنا مناسب نہیں کیونکہ اللہ کے نبی ﷺ اور صحابہ ایسا نہیں کرتے تھے۔
ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں لوگوں میں اختلاف ہو گیا عرفہ کے دن روزے کے بارے میں کہ اللہ کے نبی ﷺ روزے سے ہیں یا نہیں ہیں آج عرفہ کا دن ہے
کچھ لوگ کہنے لگے اللہ کے نبی ﷺ روزے سے ہیں کچھ نے کہا روزے سے نہیں ہے۔ فیصلہ کیسے ہوگا؟
ام فضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں لوگوں میں اختلاف ہو گیا تو میں نے ایک پیالے میں دودھ اللہ کے نبی ﷺ کو بھیج دیا پینے کے لیے۔ اللہ کے رسول ﷺ وہاں عرفہ کے دن موجود ہیں اور آپ اپنی اونٹنی پر تھے یعنی سب دیکھنے والے ہیں کہ نبی ﷺ کیا کرتے ہیں پیتے ہیں یا نہیں پیتے،
دودھ کیوں بھیجے، پانی کیوں نہیں بھیجے، اس لیے کہ اسلامی آداب اور اخلاق میں سے ہے جب کبھی یہ تین چیزیں پیش کی جائیں تو انکار نہیں کرنا چاہیے،
وہ تین چیزیں کیا ہیں؟
1️⃣۔ دودھ، 2️⃣۔ عطر، 3️⃣۔ تکیہ
تو دودھ اسی لئے بھیجا کہ اگر روزہ نہیں ہے تو پی لیں گے انکار نہیں کریں گے ، تو فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ نے لیا اور پی لیا۔ اس کا مطلب آپ روزے سے نہیں تھے۔
✦ یہ حدیث بخاری میں ہے، صحیح بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر 1988 اور صحیح مسلم کتاب الصیام حدیث نمبر 1123۔
*📍ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل عرفہ کو کیوں روزہ نہیں رکھنا چاہیے؟*
*"کہتے ہیں کہ عرفہ کا دن حاجیوں کے لیے جو عرفات میں ہوتے ہیں ان کے لیے عید کا دن ہے۔"*
اسی لیے جو لوگ عرفہ میں ہوں ان کے لیے اس دن روزہ رکھنا پسندیدہ نہیں ہے مناسب نہیں ہے نہیں رکھنا چاہیے۔
*✨"جو لوگ عرفہ میں ہیں ان کے لیے روزہ نہیں ہے لیکن جو عرفہ میں نہیں ہے ان کے لیے روزہ ہے اور اس کی اتنی بڑی فضیلت ہے کہ اگر کوئی نہیں رکھے گا تو محروم رہے گا"*
ابو نُجَیْح کہتے ہیں: *"حضرت عبداللہ ابن عمر سے پوچھا گیا عرفہ میں عرفہ کا روزہ رکھنا چاہیے کہ نہیں؟ تو کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ حج کیا تو آپ نے حج میں عرفہ کا روزہ نہیں رکھا۔ اور ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ بھی حج کیا لیکن انہوں نے بھی روزہ نہیں رکھا۔ اور حضرت عمر کے ساتھ بھی میں نے حج کیا انہوں نے بھی عرفہ کا روزہ نہیں رکھا اور حضرت عثمان کے ساتھ بھی حج کیا انہوں نے بھی عرفہ میں روزہ نہیں رکھا۔*
✦ اس حدیث کو امام احمد ترمذی ابن حبان نے روایت کیا اور اس کی سند صحیح ہے
اسی لیے امام ترمذی کہتے ہیں کہ علماء نے یہ بات کہی ہے کہ عرفہ کا روزہ مستحب ہے یعنی پسندیدہ عمل ہے سوائے ان لوگوں کے لیے جو عرفہ میں ہوں۔ ان کے لیے یہ چیز پسندیدہ نہیں ہے ان کو عرفہ کا روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔
*"حاجی کو عرفہ کا روزہ نہیں رکھنا چاہیے اس لیے کہ ان کے لیے یہ عید کا دن ہے"*
*💫عرفہ کے دن خاص طور سے جو حج کے لیے گئے ہیں ان کے لیے خصوصی عمل دعا کا ہے*
.... جاری ہے إن شاء اللہ
https://youtu.be/itw16trR3M0?feature=shared
👆🏽یہ نکات شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کے درس سے لیے گئے ہیں۔
📚 *ذوالحجہ کے فضائل واحکام*
*🎙️شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ*