فہمِ دین
فہمِ دین
June 12, 2025 at 01:34 AM
*📌کتاب الرقاق* - *باب:{1} "زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے۔"* - *حدیث: {2} حصہ {1}* 💫دوسری حدیث: سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ تھے جنگ خندق کے موقع پر اور ایک جگہ خندق کھود رہےتھے تو آپ مٹی زمین سے کھود رہے تھے اور ہم مٹی کو منتقل کر رہے تھے۔ اور اللہ کے نبی ﷺ درمیان میں ہمارے پاس سے بھی گزرتے تھے جو وہاں محنت کررہے تھے کوشش کررہے تھے اور جو کھدوائی کر رہے تھے خندق کھودنے میں لگے ہوئے تھے آپ سب کے پاس سے گزرتے تھے اور اس وقت آپ یہ کہہ رہے تھے: *اللهم لا عيشَ إلا عيشُ الآخرة، فاغفر للأنصار والمُهاجرة،* آپ کہہ رہے تھے اے اللہ زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے، تو اے اللہ تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔ *امام البخاری نے اس حدیث کو سب سے پہلے ذکر کیا ہے پہلے باب میں اور یہی باب قائم کیا ہے کہ "زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے"۔* دنیا کی زندگی، اصل زندگی نہیں ہے کیونکہ یہ انعام والی نہیں ہے یہ امتحان والی ہے اور یہ باقی رہنے والی نہیں ہے ختم ہونے والی ہے اور یہ ایسی زندگی ہے جس میں خوشیوں کے ساتھ غم، راحت کے ساتھ تکلیف، کامیابی کے ساتھ ناکامی، اور فتنے سارے یہاں پر ہیں تو پوری طرح سے اس دنیا کی زندگی کو انجوائے کرنا ممکن نہیں ہے۔ واقعی انجوائے کرنا ہے تو آخرت کی زندگی ہے انجوائے کرنے کے لئے، اور یہ جو دنیا کی زندگی ہے وہ اس آخرت کی زندگی کو پانے کا سبب ہے یہ اپنی ذات میں کوئی انعام نہیں ہے بلکہ یہ ذریعہ ہے آخرت کی کامیابی کو اور آخرت کی زندگی کو پانے کا۔ *تو آپ کہہ رہے تھے کہ اے اللہ زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے، تو اے اللہ تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔* یہاں اس بات کا اشارہ ہے کہ اصل زندگی آخرت کی ہے اصل مسئلہ مغفرت کا ہے اصل مقصود یہ ہے کہ انسان کی مغفرت ہوجائے کیونکہ دنیا میں تو کوتاہی ہوگی اگر کوئی نیک اعمال کرکے نیکیاں جمع کرلے اور توبہ کے ذریعے سے اپنی مغفرت کروالے، نیک اعمال کے ذریعے سے مغفرت کروالے تو ایسا آدمی کامیاب ہے *مغفرت ہونا ہی اصل کامیابی ہے، انسان کی مغفرت ہوجائے اللہ تعالی اپنی رحمت کا پردہ اس پر ڈال دے اور اسے جنت میں مقام نصیب کردے اور اس کو جہنم سے بچالے تو اصل یہی کامیابی ہے۔* دنیا کی زندگی، اصل زندگی نہیں ہے یہ تو ختم ہونے والی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے إن شاء اللہ *💫ابن المنیر کا قول گزرے ہوئے دو حدیثوں کے بارے میں....* 👆🏽یہ نکات شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کے درس سے لیے گئے ہیں۔ *🎙️شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ* *📚 دورہ علمیہ: کتاب الرقاق* کتاب الرقاق کے تمام حصے یہاں موجود ہے ⬇️ ⬇️ https://t.me/Faham_e_Deen

Comments