
🌏ᴡᴏʀʟᴅ🪐ɪɴғᴏʀᴍᴀᴛɪᴏɴ☜
June 11, 2025 at 03:12 PM
*🚨شام میں خواتین کے لیے عوامی ساحلوں پر برقینی پہننا لازمی قرار🗣️*
*_🌎شام میں خواتین کے لیے عوامی ساحلوں پر برقینی پہننا لازمی قرار_*
*_شام کی عبوری حکومت نے 9 جون 2025 کو ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ساحلوں اور سوئمنگ پولز پر خواتین کے لیے برقینی یا اسی طرز کے مکمل جسم ڈھانپنے والے لباس پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔_*
*_اس حکم نامے کے مطابق خواتین کو ایسے لباس پہننے کی ہدایت دی گئی ہے جو "عوامی شائستگی" اور مختلف سماجی طبقات کے جذبات کا احترام کرے۔ ساحل اور دیگر عوامی مقامات کے درمیان آمد و رفت کے دوران بھی خواتین کو ڈھیلا ڈھالا لباس پہننے کا کہا گیا ہے۔_*
*_مردوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوئمنگ ایریا کے باہر قمیص پہنیں اور ننگے جسم کے ساتھ عوامی مقامات پر نہ گھومیں۔_*
*_یہ ضابطہ صرف عوامی ساحلوں اور سوئمنگ پولز پر لاگو ہوگا، جبکہ چار ستارہ یا اس سے بڑے ہوٹلوں، نجی کلبوں اور پرائیویٹ بیچز پر مغربی طرز کے تیراکی کے لباس کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ عوامی اخلاقیات کی حد میں ہوں۔_*
*_یہ فیصلہ شریعت کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اسلامی اقدار کے فروغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔™خـــــــــان جـــــــــی 💫✨_*
👍
❤️
🇵🇸
😮
33