🪴افتخارکنسلٹٹی🪴
June 12, 2025 at 04:52 AM
*حریف شکا گوسویابین میں اضافہ / پام آئل میں بھی تیزی ریکارڈ مقامی گھی / آئل کی قیمتوں میں مندی ریکارڈ کی گئی کاروباری حجم بھی کم رہا*
آج بروز جمعرات ملائیشین پام آئل ایکسچینج کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ ذرائع کے مطابق مضبوط ڈالر، کمزور ڈالیان اور کروڈ آئل کے باوجود تیزی کی بڑی وجہ حریف شکا گو سویا بین آئل کی قیمتوں میں اضافہ بنا۔ آج برسا ملائیشیا ڈیریوز ایکسچینج میں دن کی ابتدائی تجارت کے دوران اگست ترسیل کیلئے بینچ مارک پام آئل معاہدہ 10 رنگٹ (0.26 فیصد اضافہ کیساتھ 3849 رنگٹ فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ حریف تیلوں میں آج ڈالیان (چائنا) کموڈیٹی ایچینج میں سویا بین آئل کے انتہائی فعال معاہدے میں 0.20 فیصد جبکہ پام آئل معاہدے میں 0.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس شکا کو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین آئل کی قیمتوں میں 0.10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے پام آئل سویا بین آئل کی نقل و حرکت سے متاثر ہوتا ہے کیونکہ دونوں تیل اکثر ایک جیسی مصنوعات میں استعمال ہونے کیوجہ سے ایک دوسرے کیساتھ تجارت کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کروڈ آئل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں کیونکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اہلکاروں کو مشرق وسطی سے نکالا جا رہا ہے جس نے خدشہ پیدا کیا ہے کہ ایران کیساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے سپلائی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ یادر ہے کروڈ آئل کا مضبوط مستقبل پام بائیوڈیزل فیڈ اسٹاک کو صارفین کیلئے زیادہ پرکشش آپشن بناتا ہے۔ آج ملائیشین رنگٹ ڈالر کے مقابلے میں 0.24 فیصد تک مضبوط ہوا جس نے غیر ملکی کرنسی رکھنے والوں کیلئے مصنوعات کو مہنگا بنایا۔ دوسری جانب مقامی گھی / آئل کی قیمتوں میں گزشتہ روز بھی مجموعی طور پر مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری حجم انتہائی کم رہا۔ گزشتہ روز آر بی ڈی اولین کا آخری کام 14350 روپے میں ریکارڈ کیا گیا۔