
Maktaba Farooq
May 19, 2025 at 02:22 AM
*تعظیم اور عبادت میں فرق*
"تعظیم اور عبادت میں فرق یہ ہے کہ اگر کسی کو اللہ تعالیٰ کی مخصوص صفات کا حامل سمجھتے ہوئے اس کی تعظیم کی جائے، یا اس کا تقرب حاصل کرنے کے لیے ایسا عمل کیا جائے جو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہو، تو یہ عبادت کہلائے گی۔ اور اگر یہ اعتقاد نہ ہو، بلکہ محض احترام یا تعظیم ہو اور اس میں کوئی شرعی خرابی بھی نہ ہو، تو وہ تعظیم جائز ہے، عبادت نہیں۔" (مستفاد از تفہیم الفقہ)