اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس  🍲Cooking
اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس 🍲Cooking
June 12, 2025 at 01:21 PM
منگولین بیف اجزاء۔ بیف انڈر کٹ(گائے کی ران کا اوپر کا گوشت) آدھا کلو انڈہ 1عدد کارن فلار 3کھانے کے چمچ سفید مرچ 1چائے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ لہسن 2کھانے کے چمچ براؤن شوگر آدھا کپ لال مرچیں 1-2عدد سرکہ 3کھانے کے چمچ کٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ اوسٹر سوس 1کھانے کا چمچ تِل چھڑکنے کے لئے سبز پیاز گارنش کے لئے چاول 1کپ سفید مرچ 1چائے کا چمچ کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ لہسن 2کھانے کے چمچ سویا سوس 2کھانے کے چمچ ترکیب۔ بیف لے کر اس کو باریکسلائسز میں کاٹ لیں۔ اب ایک باؤل میں انڈے، کارن فلار، سفید مرچ، نمک اور بیف کے سلائس ڈال کر پندرہ منٹ تک میرینیٹ کر لیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے بیف سلائسز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔ ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں سبز مرچیں اور لہسن ڈال کر دو منٹ تک بھون لیں۔ اب اس میں سرکہ براؤن شوگر، کٹی لال مرچیں اور اوسٹر سو س ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں فرائیڈ بیف ڈالیں اور تیز آنچ پر تین سے چار منٹ پکائیں۔ اب اس پر تِل اور سبز پیاز چھڑکیں، بیف منگولین تیار ہے۔ ایک برتن میں پانی، نمک اور کھانے کا چمچ تیل ڈال کر ابلنے دیں۔ اب ا س میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر اسی سے نوے فیصد پکنے تک پکائیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈالیں اور ایک منٹ بھون لیں۔ اب اس میں چاول، سویا سوس، سفید مرچ اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ مکس کریں، گارلِک رائس تیار ہیں۔ مزیدار بیف منگولین کو گارلِک رائس کے ساتھ سرو کریں۔
Image from اردو ادب ،کوکنگ، ٹوٹکے،ٹپس  🍲Cooking: منگولین بیف  اجزاء۔ بیف انڈر کٹ(گائے کی ران کا اوپر کا گوشت) آدھا کلو ...
❤️ 👍 🥰 😋 😢 🙏 35

Comments