
.... بدلاؤ ضروری ہے ....
June 11, 2025 at 05:16 PM
*ذہنوں کو جگاناہے،مستقبل کو سنوارنا ہے*
الحمدللہ! ہم ایک بار پھر تازہ دم نئے تعلیمی سال میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔
آئیے! نئے تعلیمی سال کے لئے ایک بار پھر پختہ عزائم، نئی توانائی کے ساتھ نئی منزلیں تلاش کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
گزشتہ کئی برسوں کے تجربات اور اعلیٰ بصیرت کے ساتھ، اپنی نئی نسل کی آبیاری کرنےکے لئے کمر بستہ جائیں۔
*مستقبل نئی جنریشن کا ہے اُن کے تابناک مستقبل کے لیے اُن کو تیار کریں*
یہ نئی جنریشن بہت زیادہ ہوشیار اور ذہین ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہم سے دو قدم آگے۔
تھوڑے سست ضرور ہیں، توجہ کی تھوڑی کمی بھی ہے لیکن ہمیں ان ہی بچوں میں مستقبل کے سام آلٹ مین، اسٹیفن ہوکنگ، الخوارزمی، جابر بن حیان، اے پی جے عبدالکلام تلاش کرنا ہے۔
آئیے نصاب سے آگے بڑھیں اور ہمارے اپنے طلبہ میں سیکھنے سنورنے کا جذبہ پیدا کریں۔ ان بچوں میں جدید دور کی متوقع صلاحیتوں کی پروان چڑھانے کی کوشش کریں۔ ہمارے لئے اپنے بچوں میں اِن قدروں کا پروان چڑھانا ببے حد ضروری ہے۔
• اخلاقی و دینی سمجھ
• تخلیقی چمک
• تنقیدی سوچ
• باہمی تعاون کا جذبہ
•کمیونکیشن اسکلز
- لیڈرشپ کوالیٹی
- جذباتی و سماجی انٹیلی جنس
مگر یہ کام اتنا آسان نہیں۔۔۔
*ایک معلم کی حیثیت سے خود کی صلاحیتوں میں اضافہ لازمی ہے۔۔۔ ٹیکنالوجی ہماری منتظر ہے*
ہم اپنی حدود سے آگے بڑھیں گے، جدید طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر سیکھنے سکھانے کے عمل کو دلچسپ اور مؤثر بنائیں گے۔جس کے لیے کچھ وقت دینا ہوگا۔ آج تقریباً ہر عنوان پر مختلف وڈیوز اور معلومات سے بھرپور وسائل موجود ہیں۔
*آئیے! صلاحیتوں کے دروازے کھولیں*
آئیے مل کر نئی نسل کو ایسی مہارتیں، اقدار اور وژن فراہم کریں کہ وہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کامیابی سے آگے بڑھ سکیں۔
مستقبل ہمارا منتظر ہے – آئیے اپنے ذاتی و غیر ضروری اختلافات کو درکنار کر کے اپنے ساتھی اساتذہ کے ساتھ مل کر اپنے اسکول کی فعال انتظامیہ اور ویژنری صدر مدرس کی رہنمائی میں اپنے اسکول کے لئے ایک بہت زیادہ مؤثر، قابل عمل منصوبہ بنائیں۔
ہم سب مل کر نیک نیتی کے ساتھ اپنے قوم کے اثاثے کو سنواریں!
اللّٰہ ہمارا حامی و مددگار ہو۔
آمین۔
*عامر انصاری۔ مدنی ہائی اسکول*
*ٹیم کاوش*
❤️
👍
2