islamic maloomat
islamic maloomat
June 11, 2025 at 02:27 PM
*🌷تکبیراتِ تشریق کا حکم🌷* سوال اگر کوئی شخص تکبیراتِ تشریق نہ پڑھے تو اسے گناہ ہو گا یا نہیں؟ جواب تکبیراتِ تشریق کا حکم یہ ہے کہ 9 ذوالحجہ کی فجر کی نماز سے لے کر 13 ذوالحجہ کی عصر کی نماز تک (23 نمازوں میں) ہر فرض نماز کے بعد مردوں کے لیے باآوازِ بلند اور عورتوں کے لیے آہستہ آواز سے ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے،لہٰذا جو شخص جان بوجھ کر ان تکبیرات کو چھوڑے گا تو وہ گناہ گار ہوگا۔ سلام کے بعدتکبیر کہنا بھول جائے اور نماز کے منافی کوئی کام کرنے سے پہلے اسے یاد نہ آئے، تو سہو پر مواخذہ نہیں ہے، البتہ استغفار پھر بھی کرلینا چاہیے۔ *🌷آپ کے مسائل اور ان کا حل🌷*
❤️ 3

Comments