
All Pakistan Universities Admission Information
May 25, 2025 at 01:11 PM
بی ایس آنرز میں اپلائی کرنے کا طریقہ!
امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آنلائن admission پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ بنائیں گے۔
اکاؤنٹ ایکٹو ہونے کے بعد، اُسی اکاؤنٹ سے آنلائن admission اپلائی کریں گے۔
اس کے بعد چلان download کر کے یونائیٹڈ بینک کی پاکستان میں کسی بھی برانچ میں ہزار روپیہ فیس (نا قابل واپسی) ادا کریں گے۔ ہر دفعہ اپلائی کرنے پر ہر دفعہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
آنلائن، موبائل ایپ یا یونائیٹڈ بینک اومنی کے ذریعے ادا کے ہوئی فیس قابل قبول نہیں ہوگی۔
فیس ادا کرنے کے بعد، اپلائی والے خانے میں پرنٹ admission فارم نمودار ہوگا، جس کا مطلب ہوگا کے آپکا اس subject کے لیے اپلائی کامیابی سے ہو چکا ہے۔ اس admission فارم کو پرنٹ کروا کر اپنے پاس رکھ لیں اور انٹرویو کے وقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائیں۔
انٹری ٹیسٹ کے لیے رول نومبر سلپ آنلائن admission پورٹل پر ہی بھیجی جائے گی۔ اور جی سی کی ویب سائٹ پر ٹیسٹ schedule بھی اپلوڈ کے دیا جائے گا۔
رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں، admission یا کنٹرولر آفس رابطہ کریں۔
رابطہ نہ ہو پانے کی صورت میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں، آپ ٹیسٹ والے دن (جس کی تاریخ admission اشتہار پر بھی لکھی ہوئی ہے) اپنا قومی شناختی کارڈ یا بے فورم اور ٹیسٹ کے لیے ادا کے ہوئی فیس کا اصلی چلان (بینک سٹیمپ لگی ہو یا ساتھ بینک کا اپنا کوئی صفحہ آپکو دیا ہو) لے کر ٹیسٹ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے یونیورسٹی تشریف لے آئیں۔ وہاں یونیورسٹی انتظامیہ ڈیسک موجود ہونگے آپکی مدد کے لیے۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va8623nCHDyqaGOQxC0M