غازی میڈیا نیٹورک
غازی میڈیا نیٹورک
May 24, 2025 at 06:55 PM
ناحق خونِ مسلم: انسانیت کے وقار پر حملہ ہے ۔ اسلام دینِ فطرت ہے جس کی بنیاد عدل، امن اور انسانی حرمت پر قائم ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے ایک بے گناہ جان کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، اس آیت میں انسانی جان کی حرمت کو وہ بلند مقام دیا گیا ہے جس سے ہر مسلمان کو بیدار ضمیر کے ساتھ وابستہ ہونا چاہیے ۔ ہم خیبر کے علاقے باڑہ تیراہ میدان میں پیش آنے والے اُس المناک واقعے پر شدید دکھ، غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں جس میں تین نوجوانوں کو ظالمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا ان معصوم جانوں کو محض شک اور الزام کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، بغیر کسی شرعی اخلاقی یا قانونی طریقے کے، یہ ظلم صرف مقتولین پر نہیں بلکہ پورے انسانی ضمیر پر حملہ ہے ۔ جب کسی معصوم کا خون بہتا ہے تو وہ صرف ایک جسم نہیں گرتا ایک پورا خاندان ٹوٹ جاتا ہے ایک نسل کا اعتماد بکھر جاتا ہے اور ایک معاشرہ غیر محسوس طریقے سے تباہی کی طرف بڑھتا ہے ناحق خون، انسانیت کے ضمیر پر ایک ایسا داغ ہے جسے نہ وقت مٹا سکتا ہے اور نہ ہی خاموشی دھو سکتی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کی جان، مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے اس حدیث میں جہاں فرد کے حقوق کی حفاظت ہے وہیں ایک پرامن اور باوقار معاشرے کی ضمانت بھی موجود ہے ۔ افسوس! آج ظلم کا ہاتھ لمبا اور انصاف کی زبان خاموش ہے ۔ اسلامی تاریخ کے اوراق ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ ناحق خون بہانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوئے، ان کے انجام دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی سخت بازپرس ۔ ایسے حالات میں ہر باشعور انسان ہر دینی غیرت رکھنے والے مسلمان اور ہر انصاف پسند ادارے پر فرض ہے کہ وہ ناحق خون کے خلاف آواز بلند کرے اور خصوصاً خیبر میں ہونے والے اس ظلم پر خاموشی توڑ کر مظلوموں کا ساتھ دے، اگر آج بھی ہم خاموش رہے تو یہ ظلم کل ہم سب کو نگل لے گا ۔ آئیے! ہم ظلم کے خلاف اور عدل کے حق میں متحد ہو جائیں شرعی قوانین کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور اسلامی اقدار کے نفاذ کو یقینی بنائیں ۔ اے اللہ! ہمیں ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرما ہمیں مظلوموں کا سہارا بنا، اور ہمارے معاشرے کو عدل و امن کا گہوارہ بنا۔ آمین غازی میڈیا نیٹ ورک برائے نشر و اشاعت 26 ذوالقعدہ 1446 ھ ق  24 مئی 2025  04 جوزا 1404 https://t.me/GhaziMediaUrdu_1
😂 1

Comments