SACH QUETTA NEWS
June 10, 2025 at 07:03 PM
*فجر میں نہیں اٹھتے نا آپ؟*
اذان کی آواز سن کر بھی کروٹ بدل لیتے ہیں؟ بس چند لمحوں کی نیند کے بدلے آپ کیا کھو دیتے ہیں، اندازہ ہے؟
*ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا:*
"فجر کی دو رکعت (سنت) دنیا و مافیہا سے بہتر ہیں۔" (صحیح مسلم)
صرف تھوڑی سی سستی کے باعث ہم وہ نعمت کھو دیتے ہیں جو پوری دنیا سے بہتر ہے۔ ہم کامیابی مانگتے ہیں، مگر *جب دن کی شروعات پر “آؤ کامیابی کی طرف” کی صدا آتی ہے، تو ہم نیند میں ہوتے ہیں۔*
اگر آپ فجر میں اٹھ جائیں تو:
- اللہ کی رحمتیں آپ پر نازل ہوں گی
- کامیابیاں آپ کا مقدر بنیں گی
- آپ کے مسائل خود بخود حل ہونے لگیں گے
- اور آپ فرمانبرداروں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*آمین یا رب العالمین* ✨
❤️
😢
👍
🙏
201