
SACH QUETTA NEWS
June 12, 2025 at 04:47 AM
*سچ کوئٹہ نیوز: ہنہ اوڑک کے مقامی ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق:*
متحرک علاقائی تنظیم ہنہ اوڑک کے صدر *نجیب اللہ خان کاکڑ* کو شہر سے آنے والے چند افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ واقعے کی بنیادی وجہ مقامی رسم و رواج اور قبائلی روایات کی خلاف ورزی بنی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ہنہ اوڑک آنے والے بعض افراد علاقے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے، بلند آواز میں موسیقی بجاتے اور رات گئے تک شور شرابہ کرتے رہے ہیں۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ معمول بن چکی تھی۔
یاد رہے کہ ہنہ اوڑک کا مرکزی روڈ کئی سال قبل سیلاب میں بہہ گیا تھا، بچا کھچا راستہ مقامی آبادی کے لیے ہی بمشکل کافی ہے۔ ان حالات میں علاقے کے قبائل نے ایک ضابطہ اخلاق متعارف کرایا تھا، جس کے مطابق *رات 9 بجے کے بعد تمام سیاحوں کو علاقے سے واپس جانا لازمی* قرار دیا گیا تھا۔
اس ضابطے پر عمل درآمد میں نجیب اللہ کاکڑ اور ان کے ساتھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ گزشتہ رات 12 بجے کچھ منشیات کے عادی افراد نے بلند آواز میں موسیقی چلا کر مقامی آبادی کو پریشان کیا۔ جب نجیب اللہ اور ان کے ساتھیوں نے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں *نجیب اللہ شہید ہو گئے*۔
*ان کی نماز جنازہ 12 جون کو سہ پہر 3 بجے کلی طور کچھ ہنہ کے مدرسے میں ادا کی جائے گی۔*
*آئندہ کا لائحہ عمل نمازِ جنازہ کے بعد طے کیا جائے گا: سچ کوئٹہ نیوز*

😢
👍
😂
❤️
😮
68