SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
June 12, 2025 at 04:31 PM
*ارباب جبار کاسی قتل کیس: مجرم اسد خان کو سزائے موت سنادی گئی: سچ کوئٹہ نیوز* کوئٹہ: ضلعی کچہری کے سامنے فائرنگ کرکے ارباب جبار کاسی اور ان کی صاحبزادی کو قتل کرنے والے داماد اسد خان کو عدالت نے سزا سنا دی۔ *سچ کوئٹہ نیوز* کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج 9 کوئٹہ غلام مصطفیٰ رونجھا نے ایف آئی آر نمبر 29/2019 تھانہ سول لائن کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اسد خان کو سزائے موت کا حکم دیا، جب کہ شریک ملزم لطیف کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ارباب جبار کاسی، جو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ افسر تھے، اپنی بیٹی کے ساتھ ضلعی کچہری سے نکل رہے تھے۔ اسی دوران ان کے داماد اسد خان نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا تھا۔ *سچ کوئٹہ نیوز* 👥 *تازہ ترین،مستند اپڈیٹس کیلئے کوئٹہ کے سب سے زیادہ فالوو ہونے والے واٹس ایپ چینل `"سچ کوئٹہ نیوز"` کو فالو کیجیئے اور باخبر رہیئے* https://whatsapp.com/channel/0029Va7qpeQ9mrGinQV9iD0R
Image from SACH QUETTA NEWS: *ارباب جبار کاسی قتل کیس: مجرم اسد خان کو سزائے موت سنادی گئی: سچ کوئٹ...
👍 😢 ❤️ 😂 36

Comments