DAILY AZKAR
June 10, 2025 at 06:36 AM
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُهٗ*
🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤
🔖 *13 ذوالحجہ 1446ھ* 💎
🔖 *10 جون 2025ء* 💎
🔖 *28 جیٹھ 2082ب* 💎
🌄 *بروز منگل Tuesday* 🌄
🕌 *نمــــاز قــائـم کـرنے کی تاکــید!*
*`”نماز قائم کرو اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہو جاؤ۔“`*
`[قرآن، سورة الروم: 31]`
🔹 *حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی اور اس کے کفر و شرک کے درمیان نماز چھوڑنے کا فرق ہے۔*🔹
📗«صحیح مسلم :247»
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
🥀 *اطمینان اور سکون کا راز؟* 🥀
کسی نیک صالح شخص سے کہا گیا:
"میں نے تمہیں کبھی اتنے اطمینان اور سکون کے ساتھ نہیں دیکھا، اس سکون کا راز کیا ہے؟"
تو اُس نے جواب دیا:
"اے میرے بیٹے! میں نے قرآن میں پڑھا: ’یُدَبِّرُ الْأَمْر‘ (وہی اللہ تمام معاملات کی تدبیر کرتا ہے)، تو میں نے سارا معاملہ اُس کے سپرد کر دیا جو ہر کام کا مالک ہے،
سبحانہ تعالیٰ۔"
"پھر میں نے پڑھا: 'إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا' (بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے)، تو میں یقین کر بیٹھا کہ آسانی ضرور آئے گی، اس میں کوئی شک نہیں۔"
"اور میں نے پڑھا: 'أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ' (خبردار! اللہ کے ذکر سے دل اطمینان پاتے ہیں)، تو میرا دل مطمئن ہو گیا۔"
"پھر میں نے پڑھا: 'فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ' (تو تم اپنے ربِّ العالمین کے بارے میں کیا گمان رکھتے ہو؟)، تو میں نے ہر بات میں اللہ سے خیر کی امید رکھنی شروع کر دی، کیونکہ جو بھی خیال میں آتا ہے، وہ خیر ہی لاتا ہے، اور خیر کے سوا کچھ نہیں آتا۔"
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼