Islamic Journey
Islamic Journey
June 6, 2025 at 04:43 AM
🥀 _*47 لوگ جن پر اللّٰه اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہے۔*_ 🥀 1. ماں باپ کو گالی دینے والے پر۔ (احمد: 1779) 2. باریک لباس پہننے والی پر۔(احمد: 7063) 3. چور پر۔ (بخاری: 6783) 4. سود کھانے اور کھلانے والے پر۔ (مسلم: 1598) 5. رشوت لینے اور دینے والے پر۔(ترمذی 1337) 6. شراب پینے والے اور پلانے والے اور اس میں شامل تمام لوگوں پر۔ (ابن ماجہ: 1174) 7. تصویر بنانے والے پر۔ (بخاری: 2086) 8. ننگی تلوار لہرانے والے پر۔ (احمد: 19533) 9. ابلیس مردود پر۔ (سورہ نساء: 118) 10. شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں پر۔ (فتح: 6) 11. کفر کی حالت میں مرنے والوں پر۔ (بقرہ: 161-162) 12. منافقوں پر۔ (توبہ: 68) 13. مخنث (ہیجڑے) بننے والوں مردوں پر اور مرد بننے والی عورتوں پر ۔ (بخاری 6834) 14. مساجد میں قبر بنانے والوں پر (بخاری 1330) 15. قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں پر ۔(بخاری 3454) 16. الله اور اس کے رسول ﷺ کو تکلیف دینے والوں پر۔ (احزاب: 57) 17 .بغیر ضرورت الله کے نام پر مانگنے والوں پر۔ (جامع الصغیر: 5890) 18. الله کے نام پر نہ دینے والوں پر۔ (جامع الصغیر: 5890) 19. خوشی کے وقت گانے بجانے والوں پر۔ (صحیح الترغیب: 3527) 20. مصیبت کے وقت چینخنے چلانے والوں پر۔ (صحیح الترغیب: 3527) 21. مومن کو قتل کرنے والے پر۔ (نساء: 93) 22. پاک دامن عورت پر تہمت لگانے والے پر۔ (نور: 23) 23. جھوٹ بولنے والوں پر۔ (عمران: 61) 24. ظالموں پر۔ (ھود: 18) 25. الله سے کئے گئے عہد کو توڑنے والے پر۔ (رعد: 25) 26. قطع رحمی کرنے والے پر۔ (رعد: 25) 27. زمین پر فساد پھیلانے والے پر۔ (رعد: 25) 28 غیر الله کے نام پر ذبح کرنے والے پر۔ (مسلم: 3657) 29. قرآن میں زیادتی کرنے والے پر۔ (صحیح ابن حبان: 5719) 30. تقدیر کو جھٹلانے والے پر۔ (صحیح ابن حبان: 5719) 31. رسول الله ﷺ کی سنت چھوڑنے والے پر۔ (صحیح ابن حبان: 5719) 32. صحابہ کرام کو گالی دینے والے پر۔ (صحیحہ: 2340) 33. غیر کی طرف نسبت کرنے والے پر۔ (مسلم: 2433) 34. اندھے کو غلط راستہ بتلانے والے پر۔ (ادب المفرد: 892) 35. جب شوہر اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔ (بخاری 5193) 36. جانور سے بدفعلی کرنے والے پر۔ (صحیحہ: 3462) 37. لوگوں کے راستے پر گندگی پھینکنے والے پر۔ (طبرانی اوسط: 5422) 38. خوبصورتی کے لیے گودنے والیوں، چہرے کے بال اکھاڑنے والیوں اور سامنے کے دانتوں کے درمیان کشادگی پیدا کرنے والیوں پر (بخاری 5939) 39. نقلی بال لگانے والی پر۔ (بخاری: 5477) 40. جسم پر نقش بنانے والی پر۔ (بخاری: 5477) 41. ماتم اور نوحہ کرنے والی پر۔ (شعب الایمان: 10160) 42. بیشک دنیا ملعون ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ کی یاد اور اس چیز کے جس کو اللہ پسند کرتا ہے، [ترمذی: 2322] 43. دین میں نیا کام نکالنے والے پر۔ [مسلم: 3179] 44. بیوی سے دبر میں مباشرت کرنے والے پر ۔ [ابو داﺅد: 2162] 45. اہل بیت کی عزت کو پامال کرنے والے پر۔ [صحیح ابن حبان: 5719] 46. مردوں کا لباس پہننے والی عورت پر اور عورتوں کا لباس پہننے والے مرد پر۔ [ابو داﺅد: 4098] 47. زکوۃ نہ دینے والے پر۔ [الترغیب: 1408] حدیث قدسی: الله پاک فرماتا ہے ... جب میں کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت اس کی ساتویں اولاد تک پہنچتی ہے۔ (کتاب الزہد للامام احمد: 69) اس تحریر کو پڑھ کر شیر بھی کریں۔

Comments