
NURSING CHANNEL(Sir Saeed)
June 12, 2025 at 02:07 PM
*MDCAT 2025, Test Date & MCQs Bank Update*
*`پاکستان میڈیکل` اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)* نے *ایم ڈی کیٹ 2025* کا نیا نصاب باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے، جو ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
امتحان *ستمبر کے آخری اتوار یا اکتوبر کے پہلے اتوار* کو متوقع ہے، حتمی تاریخ جلد جاری کی جائے گی۔
نصاب میں *پانچ اہم مضامین* شامل ہیں: بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس، انگلش، اور لوجیکل ریزننگ۔
امتحان مکمل طور پر *MCQ پر مبنی* ہوگا، جس میں *180 سوالات* ہوں گے اور دورانیہ *3 گھنٹے* ہوگا۔ *منفی مارکنگ نہیں* ہوگی۔
سوالات کی مشکل کی سطح: *15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے، 15 فیصد مشکل*۔
کامیابی کے لیے کم از کم *55 فیصد نمبر (میڈیکل کالج)* اور *50 فیصد نمبر (ڈینٹل کالج)* ضروری ہوں گے۔
نصاب میں *تجزیاتی، تنقیدی اور تصوراتی فہم* پر زور دیا گیا ہے۔
*پی ایم ڈی سی ماہرین کی مدد سے `MCQs بینک` بھی تیار کر رہا ہے* تاکہ سوالات کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
نصاب کو *تعلیمی ماہرین، یونیورسٹیوں، صوبائی حکام، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز* کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
نصاب کی تیاری کے لیے کمیٹی نے *9 اجلاس* کیے، پہلا مسودہ مارچ میں جاری ہوا تھا۔
صدر پی ایم ڈی سی *ڈاکٹر رضوان تاج* کے مطابق یہ نیا نصاب *شفافیت، میرٹ، اور معیاریت* کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
👍
❤️
3