
THE GREAT KHILAFAT MOVEMENT
May 27, 2025 at 09:06 AM
تعارفی پیغام برائے the_great_khilafat_movement
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، ہم ایک نئی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد نظامِ خلافت کی حقیقی آگاہی کو عام کرنا، اور اس کی افادیت و اہمیت کو مسلم اور غیر مسلم ذہنوں میں واضح کرنا ہے۔ یہ ایک فکری اور عملی تحریک ہے، جو جمہوریت جیسے انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں کی خامیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے، اسلامی نظامِ خلافت کی برکات، عدل، وحدت، اور امن کو فروغ دے گی۔
جمہوریت کا فریب ہمیں تقسیم، بدامنی، کرپشن، اور غیروں کی غلامی کی طرف لے گیا ہے؛ جبکہ خلافت وہ واحد نظام ہے جو اللہ کی حاکمیت، رسول کی سنت، اور امتِ مسلمہ کی وحدت کی ضمانت دیتا ہے۔
ہماری یہ کاوش ان شاء اللہ صرف بیانات، تقاریر، یا نظریات تک محدود نہ ہو گی، بلکہ ہم علمی، اخلاقی اور دعوتی میدان میں عملی کردار ادا کریں گے۔
پہلے طاقت جمع کرو۔پھر اللہ کی دین کی سرفرازی کی خاطر چھا جاو
اللہ اکبر کبیرہ
محمد الرسول اللہ