Al-BuRhaN LaW FirM
Al-BuRhaN LaW FirM
May 14, 2025 at 12:50 PM
اسٹے آرڈرز جلد نمٹانے کی ہدائیت جاری، عدالتوں کو 15 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم،،، Tuesday 13 May ,2025 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور محترمہ عالیہ نیلم کی ہدائیت پر ضلعی عدلیہ پنجاب کو سول مقدمات میں اسٹے آرڈرز جلد نمٹانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوڈ آف سول پروسیجر (CPC) کے آرڈر XXXIX رولز 1 اور 2 کے تحت دائر کی گئی اسٹے درخواستوں کو 15 روز کے اندر نمٹایا جائے۔ مراسلے کے مطابق، وہ سول اپیلیں جو CPC کے سیکشن 104 اور آرڈر XLIII رول 1 کے تحت دائر کی گئی ہوں اور تین ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہوں، انہیں بھی ایک ماہ کے اندر فیصلہ کر کے نمٹایا جائے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے تعمیل رپورٹ بعد ازاں طلب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام عدالتی نظام میں تاخیر کے خاتمے اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
Image from Al-BuRhaN LaW FirM: اسٹے آرڈرز جلد نمٹانے کی ہدائیت جاری، عدالتوں کو 15 دن کے اندر فیصلہ ک...

Comments