
JIH Maharashtra Official
June 11, 2025 at 05:11 AM
*وزیراعلیٰ کے اکولہ دورے کے موقع پر کسان لیڈروں کو حراست میں لیا گیا*
آج مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس صاحب کے اکولہ دورے کے موقع پر پولیس انتظامیہ نے کسان تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے کئی کسان لیڈروں کو حراست (Detained) میں لیا ۔
انہی میں شیتکری وکاس منچ کے صدر جناب حسین خان صاحب کو بھی ان کے کھیت سے حراست میں لے کر مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس کے اس اقدام پر کسان برادری میں بے چینی دیکھی گئی۔
پولیس اسٹیشن میں جناب حسین خان نے شیتکری وکاس منچ کی سرگرمیوں اور کسانوں کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس کے بعد بارسی ٹاکلی کے پی آئی نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے تقریباً ایک گھنٹے بعد حسین خان صاحب کو رہا کر دیا گیا۔
شیتکری وکاس منچ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آواز دبانے کی یہ کوششیں جمہوری اصولوں کے منافی ہیں۔

👍
4