Breaking News
Breaking News
June 12, 2025 at 08:55 AM
*سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کی تنخواہ میں بےتحاشہ اضافہ معاشی فحاشی ہے، خواجہ آصف کی اپنی ہی حکومت پر تنقید* *عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے، وزیر دفاع* وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ ’اسپیکر قومی اسمبلی اُن کے ڈپٹی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو انکی مرہون منت ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va7dQ8311ulNjclhUo3g
Image from Breaking News: *سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کی تنخواہ میں بےتحاشہ ...
👍 1

Comments