
Breaking News
June 12, 2025 at 11:29 AM
ایرانی پیٹرول و ڈیزل کے کاروبار کی بندش سے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے فاقہ کشی بڑھنے لگی صوبائی حکومت کے لئیے لمہ فکریہ ہے کچھی کے سیاسی سماجی و عوامی اور قبائلی شخصیات نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ نصیرآباد ڈویژن و سبی ڈویژن میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی پابندی کا فیصلہ واپس لے
بولان(نامہ نگار رئیس فرحان جمالی) 12 جون 2025
ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد کو بیروزگار کرنے کیلٸے صوبائی حکومت نے مصنوعی پابندی عاٸد کردی ہے جس سے کچھی بولان سبی نصیرأباد جعفرأباد ودیگر ملحقہ علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگٸی ہے جبکہ صوبے کے دیگر بلوچ و پشتون اضلاع میں کوئی پابندی نہیں بلکہ ان بلٹیس کے اضلاع میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی سپلاٸی وافر مقدار میں جاری و ساری ہے فقط کچھی بولان کے ایریاز کولپور اور مچھ کے مقامات پر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل والے رکشوں کو بلاجواز روکنا سراسر صوبے کے بے روزگار نوجوان نسل کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی أٸی جی پولیس بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو بیروزگار کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر اسکا تدارک کریں اور کچھی پولیس کی جانب سے عاٸد مصنوعی پابندی کو فوری طور پر ہٹا کر بے روزگار نوجوان نسل کو ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کا کاروبار کرنے کی مکمل آزادی دی جاٸے تاکہ نوجوانوں میں پاٸی جانے والی احساس محرومی اور معاشی مشکلات کا سدباب ہوسکے ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی پابندی سے خاص کر کچھی ضلع سمیت دیگر گردونواح علاقوں کے زمینداروں کسان بزگروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہزاروں لوگوں کا گھر کا چولہا اور دیگر پیہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل سے وابستہ ہے اس پر پابندی سے ہر آنے والے دنوں میں لوگوں کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے کچھی کے سیاسی سماجی و عوامی اور قبائلی شخصیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے جس کے لئیے ناڑی ندی کے ارد گرد کے دیہاتوں کے باندات کو بھرائی اور مظبوط کرنے کے لئیے پیڑول و ڈیزل کی ضروریات پڑتی ہے جبکہ ضلع کچھی اور اسکے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی پیڑول و ڈیزل پمپ کی کوئی سہولیات میسر نہیں ہے دوسری جانب سے ایرانی پیٹرول و ڈیزل کے کاروبار کرنے والے بے روزگار نوجوانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے فاقہ کشی بڑھنے لگی ہے اس سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے کا سدباب ہونگے کچھی کے سیاسی سماجی و عوامی اور قبائلی شخصیات نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ کولپور سے نصیرآباد ڈویژن اور سبی ڈویژن میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل پر لگی پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے تا کہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل سے وابستہ لوگوں کی مشکلات ختم ہوسکے ۔۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va7dQ8311ulNjclhUo3g

😢
👍
🖐
4