Breaking News
Breaking News
June 12, 2025 at 08:00 PM
پاکستان نرسنگ فیڈریشن بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ گورنمنٹ سروس کا لازمُ جز و حصہ ھے۔ لیکن ڈاکٹر اسماعیل میروانی سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سٹور ڈپو بلوچستان کی بلاجواز معطلی سمجھ سے بالاتر ہے اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹرعبدالہادی کاکڑ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوہٹہ کی کردار کشی نہایت افسوسناک اقدام ہے جس سے صوبے کی نیک نامی بے حد متاثر ہو رہی ہے ڈاکٹر اسماعیل میروانی اور ان کی ٹیم نے نہایت محنت و لگن سے میڈیکل سٹور ڈپو کو انفراسٹرکچر سے پالیسی لیول تک تبدیل کیا۔ بالخصوص ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو ڈیجیٹلائز اور تمام ہسپتالوں میں اس کا نفاذ، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ضروری ادویات کی فہرست کی تیاری اور اس پر مکمل عمل درآمد، ادویات کی خریداری اور سپلائی چین کے انتظام کے لیے احتسابی فریم ورک سمیت بہت سے دوسرے اقدامات شامل ھیں۔ واضح رھے موصوف کی تیکنیکی صلاحیتوں سے مختلف اوقات میں بین الاقوامی مخیر اداروں نے صوبے کے ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کے پروجیکٹ، میڈیکل و سرجیکل آلات اور ایمبولینس فراھم کی ھیں۔ اور عالمی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں چاہیے تو تھا کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی لیکن اس طرح کی معطلی کر کہ افسران کی حوصلہ شکنی حیران کن اور افسوسناک عمل ھے پاکستان نرسنگ فیڈریشن وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان، سیکرٹری صحت سے ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی معطلی کے احکامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے https://whatsapp.com/channel/0029Va7dQ8311ulNjclhUo3g
Image from Breaking News: پاکستان نرسنگ فیڈریشن بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرانسفر پوس...

Comments