
Breaking News
June 12, 2025 at 08:03 PM
*ارباب جبار کاسی قتل کیس: مجرم اسد خان کو سزائے موت سنادی گئی:
کوئٹہ: ضلعی کچہری کے سامنے فائرنگ کرکے ارباب جبار کاسی اور ان کی صاحبزادی کو قتل کرنے والے داماد اسد خان کو عدالت نے سزا سنا دی۔
*سچ کوئٹہ نیوز* کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج 9 کوئٹہ غلام مصطفیٰ رونجھا نے ایف آئی آر نمبر 29/2019 تھانہ سول لائن کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اسد خان کو سزائے موت کا حکم دیا، جب کہ شریک ملزم لطیف کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ارباب جبار کاسی، جو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ افسر تھے، اپنی بیٹی کے ساتھ ضلعی کچہری سے نکل رہے تھے۔ اسی دوران ان کے داماد اسد خان نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا تھا۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va7dQ8311ulNjclhUo3g
