SHUBHAAT KA IZALA
SHUBHAAT KA IZALA
May 21, 2025 at 03:07 AM
https://youtu.be/tloaQFzyKEc?si=V3iODtzA-IhrV6Iu ⬆️⬆️⬆️⬆️⬆️ ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ پاکستان میں بنی عالمی شوریٰ کے ذمہ دار مولانا ابراہیم دیولہ و مولوی احمد لاڈ سے کچھ سوالات و حضرت جی رابع مولانا محمد سعد صاحب پر اعتراضات کی حقیقت، قسط نمبر ٩٦٧ Pakistan Shura k Zimedar Molana Ibrahim Dewla v Molvi Ahmad laad se kuch Sawalaat, Hazratji Maulana Saad Sb Par Aiterazaat ki Haqiqat, Qist No 967 🇿​🇦​🇷​🇺​🇷​ 🇸​🇺​🇳​🇪 ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ "دعوتی کام اور اس کا اسلوب" قسط نمبر ٩٦٧ مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم داعی الی اللہ "Dawati Kaam Our Us kaa Usloob" Qist no 967 Molana Mehboob Sahab Da'aee Ilallaah Khair ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ • قسط (۹۶۷) عالمی شوری سے سوال ، حقیقت انا عرضنا الامنۂ ، حقیقت تزکیہ ، مولانا سعدصاحب پر بے جا اعتراضات ، دعوتی کام عزیمت کی راہ ہے ، عالمی فکر ومحنت ، فقہ الدعوۂ۔ ! • ( دعوتی کام اور اس کا اسلوب ) • الحمدللہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لا نبی بعدہ - امابعد : ( عالمی شوری سے سوال ) • عالمی شوری اور اس کی حمایت کرنے والوں سے ہم بس ایک ہی سوال کرتے ہیں ، وہ یہ کہ آپ لوگوں نے : بغیر امیر کی عالمی شوری بنائی تو کس بنیاد پر بنائی ؟ شرعی یا سیاسی ؟ اگر شرعی طور پر بنائی ہے تو اس کے مآخد ومراجع کیا ہیں اس قسط کے جواب میں ضرور لکھیں یا آڈیو کیسٹ بناکر وائرل کریں تاکہ دنیا تمام کے مسلمان سُن لیں یا پڑھ لیں ؟ اس کے لئے ہم آپ کو دو ہفتوں کا وقت دیتے ہیں ! • ۲۔ بحکم امام مسلم رحمۂ اللہ علیہ ودیگر محدثین : جو شخص کسی ضعیف حدیث کو بیان کرے مگر اس کے ضعیف ہونے کا اعلان نہ کرے تو اُسے جائز نہیں کہ کسی دوسری حدیث کو بیان کرے ، جب تک کہ گذشتہ حدیث کے ضعف کااعلان نہ کردیاجائے ( مقدمہ صحیح مسلم ) • فائدہ : اس اصول حدیث کی ایما پر کسی بھی عالمی شوری والے کو چاہے وہ مفتیان کرام ہوں کہ علمائے کرام ہوں یا عوام : اُس وقت تک کلام وبیان کرنے کی اجازت نہیں جب تک کہ عالمی شوری کی شرعی حیثیت کو کتاب وسنت کے دلائل سے واضح نہ کردے ؟ اسی طرح عوام پر بھی فرض ہے کہ ان شوری والوں سے( پہلےعالمی شوری کے شرعی ہونے کا ثبوت مانگے اور پھر ان کے قریب جائیں اور بات سنیں ) ( مولاناسعد صاحب پر اعتراضات ) • ہم ان تمام معترضین سے جو کسی بھی قسم کی علمی استعداد رکھتے ہیں یہ سوال کرتے ہیں کہ : مولانا سعد صاحب اطال اللہ عمرہ وفیضہُ : سنہ (۱۹۹۵) سے مسلسل بیان کرتے آرہے ہیں اور شاید ہی کوئی دن بیان کرنے سے خالی گذرگیا ہو ، ان کے ہزاروں بیانوں کو آپ لوگوں نے سنا ، لیکن حضرت جی رابع کے کسی بیان پر کوئی اعتراض وگرفت نہیں کی ، اور نہ ہی کوئی فتویٰ جاری کیا ، کیا آپ لوگوں کے مُنہ پر تالے لگے ہوئے تھے ؟ اور کیا قلم کی دوات خُشک ہوگئی تھی ؟ کیا فن اعتراض کی تعلیم وتفہیم غیر مکمل تھی ؟ • اب اچانک بیس سال بعد سنہ (۲۰۱۵) سے ہر مکتب فکر نے حضرت جی رابع کا تعاقب شروع کردیا ! اتنا عرصہ دراز سے چپ رہ کر اچانک ( ۲۰۱۵) سے اعتراضات کابازار گرم کرنا خود ایک بد نیتی تعصب وعالمی شوری کی جانبداری پر دلالت کرتاہے ، جتنے بھی رسائل جرائد کتابیں تقریریں فتوے میڈیاپرگھوم رہے ہیں ( سب کے سب - ۲۰۱۵) کے بعد کے ہیں ، جن کا اخلاص وللہیت سے دور کابھی تعلق نہیں ، سب عالمی شوری کی جانبداری پر مرکوز ہیں - عوام اتنی پاگل نہیں ہے ، اتنی صاف ستھری بات کو یہ پوری طور پر سمجھ سکتے ہیں اور آپ تمام شورائیت والوں کو مسترد ورجکٹ کرسکتے ہیں ، اور رجکٹ کیا بھی ہے ، اور سو فیصدی کیا ہے ، اب آپ شوری والے گڑھے مُردوں کی طرح پرانی کیسٹوں کو جمع کرکے وائرل بھی کرلیں تو اس سے تمہاری بچی کُچی عزت ہی خاک میں مل جائے گی اور ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، ہماری قسطیں تمہارے اعتراضات کے جواب کے لئے بہت کافی ہیں اورتاقیامت کافی رہیں گی ان شاء اللہ العزیز وھو المستعان ! ( دعوتی کام عزیمت کی راہ ہے ) • ڈرپوک ماں باپ کے بچے امت مسلمہ کا اور انسانیت کا کچھ بھلا نہیں کرسکتے ، وہ تو صرف اپنی سلامتی اور اپنے بچاؤ کا فکر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ! • داعی ماں باپ کے بچے خود کی پرواہ کئے بغیر ساری انسانیت کو آگ سے بچانے کی فکر کرتے ہیں ، اور اپنی زندگی کی کمائی ہوئی ساری پونجی اللہ کے راستے کے اسفار پر لٹا دیتے ہیں ، • صحابیات بچوں کی پرورش یعنی ( نرسنگ ) سات برس تک کرتی تھیں ، اور اس دوران اُن کی لوریاں اور دعائیں اور امنگیں یہی ہوتی تھیں کہ : اے اللہ میرے بچوں کو اپنے دین کے احیا کے لئے قبول فرمالیجئیے : اور پھر سات سال کے بعد آ گے کی زندگی کے ہر لمحے میں دین کو پھیلانے ، اور دین کی خاطر کس طرح سے سرفروشی کی راہیں اختیار کی جائیں ، انہیں بتلایا اور سکھلایا کرتی تھیں ، اور اولاد کی قبولیت کےلئے دعائیں بھی مانگا کرتی تھیں ، • مگر آج کے والدین تیس برس کے بچوں کی بھی نرسنگ کی ذمہ داری اُٹھائے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے بچے ڈرڈر کرزندگی گذارتے ہوئے بوڑھے ہوکر مرجاتے ہیں ، اسلام اور انسانیت کے کچھ بھی کام نہیں آتے ! ( حدیث شریف کی وضاحت ) • مشہور حدیث : ان لربک علیک حقا ، ولنفسک علیک حقا ، ولزوجک علیک حقا ) ابوداود : • ترجمہ : بیشک تجھ پر تیرے رب کا حق ہے ، اور تجھ پر تیرے نفس کا حق ہے ، اور تجھ پر تیری بیوی کا حق ہے ! • وضاحت : یہ واقعہ حضرت ابوالدر داء رضی اللہ عنہ کا ہے : حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ سے فرمایاکہ میرے ساتھ کھانا کھاؤ ! حضرت ابودرداء نے کہا میں روزے سے ہوں ، حضرت ابودرداء کی اھلیہ محترمہ تشریف لائی اور کہا کہ سلمان ! یہ تو رات کو سوتے بھی نہیں عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور دن کو روزہ رکھتے ہیں ، سلمان نے کہا دین تویہ ہے کہ ہم رات کو عبادت بھی کریں اور نیند بھی پوری کریں اور مہینے میں تین نفل روزے رکھیں ، اسی وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایاکہ : سلمان نے سچ کہا : پھر ابودرداء نے اپنا نفل روزہ توڑا اور کھانا تناول فرمایا رضی اللہ عنہ ! • فائدہ : روایت کو پڑھنا کافی نہیں ہے ، بلکہ اس روایت کے وقوع پذیر ہونے کی وجوہات بھی جاننا ضروری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ درایت تک رسائی بھی ضروری ہے ،موجودہ دور میں عوام : جن کے فرائض کی ادائیگی کا بھی کوئی ٹھکانا نہیں اور دین کی رغبت سے کوسوں دور ، تبلیغ والے وقت لگانے کےلئے تیار کرتے ہیں ، تو • مفتی صاحب مذکورہ بالا حدیث کو بیان کرکے کہتے کہ تبلیغ میں جانا ضروری نہیں : تم پر تمہارے نفس کا اور بیوی کاحق ہے ، یہ سن کر وہ سیدھاساد ہ مسلمان تبلیغ میں جانے کی کیسے ہمت کرے گا ؟ اس لئے اکابر محدثین نے فرمایا : • ( ھمۂ السفھاء الروایۂ وھمۂ العلماء الدرایۂ ) کشف المحجوب : • ترجمہ : کم فہم لوگوں کی رسائی صرف روایت کی حد تک ہوتی ہے ، اور علمائے حقانی کی بصیرت و رسائی روایت سے آگے درایت تک پہنچ جاتی ہے ، اور اُن کا قول وفتوی ہر خاص عام کے لئے ہدایت و رحمت ثابت ہوتا ہے ، اس لئے اصول فتویٰ میں سے یہ بھی ہے کہ : • ( مفتی پر لازم ہے کہ وہ مسلمانوں کے موجودہ حالات ودین پر عمل آوری کی سطح کو مد نظر رکھ کر فتویٰ دے : ورنہ ہدایت کم اور گمراہی زیادہ پھیلے گی ) • لطیفہ : کدھرابودردارضی اللہ عنہ اور ان کا تقویٰ اور کدھر آج کا زید وبکر کہ : جس کی زندگی خواہشات نفسانی کا چلتا پھرتا مجسمہ ہے ، دنیا میں غرق اور دین سے غافل ، تعلق مع اللہ کا معنی ومفہوم بھی نہ جانتاہو ! • واللہ اس طرح کے بے بصیرت فتوے انسانوں کو تغافل کی طرف ڈھکیلتے ہیں ، اور منشا ئے نبوی کو مجروح کرتے ہیں ، اللہ بچائے ! ( عالمی فکر اور محنت ؛ • حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رحمۂ اللعالمین ہیں اور اپنی امت کو بھی رحمت بناکر تشریف لے گئے تھے ، عالمی کام پر امتی کو ڈالا تھا ، جب تک یہ امتی عالمی فکروں کو لے کر چلتا تھا سارا عالم اس کے لئے مسخر تھا ، • ، تزکیہ نفس کے نورانی حجاب نے ہزاروں میدانی داعیوں کولقمہ بنالیا ، • اور اس تزکیے کی لائن میں ( کنجوس ، بخیل ، بزدل ، خودغرض ) آدمی فوری داخل ہوجائے گا ا ، اس لئے کہ یہ ترتیب تزکیہ میں کوئی مجاہدہ وپریشانی نہیں ، ہر ہر ابتلاء وآزمائش ومجاہدے جو ایک داعی الی اللہ کو اللہ کے راستے میں پیش آتے ہیں ، خانقاہ والا اس سے محفوظ رہتاہے ، مگر یہ غیر منقولہ خود ساختہ تزکیہ : عالمی نبی کی تعلیم وتربیت کے یکسر خلاف ہے ، اگر یہ ترتیب تزکیہ مشروع ہوتی تو صحابہ اس پر ضرور عمل کرتے ؟ لیکن چھ سوسال تک اسلامی امت کسی بھی طبقے اور گروہ میں یہ دیومالائی نظام تزکیہ کہیں ملتا ۔ • نبی رحمۂ للعالمین : اور اُن کی امت سراپا رحمت ، جس طرح نبی مصطفی ، امت بھی مجتبی : ھو اجتبئکم : اصطفینا من عبادنا : • نبی حشر میں (حماد - تو امتی : حمادون ) • ( انا عرضنا الامنۂ علی السموت والا رض والجبال ) سورۂ الاحزاب ( ۷۲) • ترجمہ : بیشک ہم نے یہ امانت ( دین ) آسمان زمین پہاڑ پر پیش کیا مگر سبھی نے یہ بار امانت کو اُٹھانے سے انکار کیا مگر انسان نے اسے اٹھالیا وہ بڑا ہی ظالم وجاہل ہے ! • فائدہ : بھائی فضل کریم رحمۂ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ : زمین آسمان پہاڑ کے انکارکا سبب اُن کا اپنی بے حیثیتی اور اپنی کمزورذات کی طرف دیکھناتھا ، اور انسان نے اپنی پستی کی بجائے دینے والے کی طاقت وعظمت کو سامنے رکھا : یعنی جو بار ڈال رہاہے وہ قوی قادر ومقتدر ہے اور وہ مددگار بھی ہے ! • حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی تربیت فطرت پر فرمائی تھی ، وہ جانتے تھے کہ : یہ مسلمان دنیاہی نہیں بلکہ سارے یونیورس کی نمائندگی کے لئے رحمت ، قائد اور لیڈر بن کر آیا : • بنی قریظہ کے غزوے میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے ، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا فرشتے سعد کے استقبال کےلئے کھڑے ہیں ، سعد بن معاذ (۹ ) سال قبل مسلمان ہوئے ، سیتیس (۳۷ ) سال کے جوان لڑکے ہیں ، اوس قبیلے کے سردار ہیں - بیعت عقبی کے سردار ہیں ، قوم کی سرداری کو چھوڑا اللہ کے دین کی خاطر ، اللہ کے نبی کی غلامی منظور کی ، عرش فرش کے سارے فرشتے سعد بن معاذ کے استقبال کے لئے آگئے ، عرش ہلنے لگا ، اس لئے کہ عرش اٹھانے والے آٹھوں فرشتے بھی جنازے میں حاضری دے رکھی تھی ، یہ تھا : سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا اعزاز : سارے یونیورس کے فرشتوں کی طرف سے ! • ایک مسلمان کی پیدائش سے سارا عالم حرکت میں آجاتاہے ، مسلمان گھر میں بچے کی پیدائش، غیرمسلموں کے ہزار ہا بچے پیدا ہونے سے بہتر ہے ، اس لئے کہ یہ مسلم گھر والا بچہ یقینا مسلمان ہی رہے گا ، غیر مسلم گھروں کے بچے پیدا تو ہوں گے فطرت پر ( یعنی اسلام پر ) مگر ان کے والدین اس کو غیر مسلم ہی رکھیں گے - اور یہ مسلم بچہ عالمین کا لیڈر ہے ، قائد ہے ، اور جب یہ عالمی قائد اپنی عالمی فکر وذمہ داری کو بھول کر کُنجہ نشینی اختیار کرتاہے تو وہ ( انہ کا ظلموما جھولا ) میں شمار ہوجاتاہے ، اس لئے کہ یہ بچہ قسم اُٹھایا یونیورس کی رہبری کی ، اور کھو دیا اپنے رتبے ومقام کو : اور اپنایا ایسے ( غیر منقولہ دیومالائی نظام تزکیے کو ) اور مشغول ہوگیا اپنی عبادت اپنے معاملات میں ، اور ہوگیا ظالم و خائن ، رحمت عالم کی نسبت سے خود کو اور دیگر مخلوق کو محروم کرنے والا بنا ! • قیامت کے روز پہلا قضیہ : بکری کے بارے میں ہوگا ، پوچھا جائےگا بغیر سینگ والی کو کیوں مارا ؟ یعنی معمولی سی بکری نہیں بخشی گئی ، توتو کیسے بچے گا ؟ تیرے پیچھے تو ہزاروں لاکھوں انسانوں کی ہدایت رکھی ہوئی تھی محنت کرتاتوضرور وہ ہدایت پاتے ! ) کتاب فقہ الدعوۂ ) • اصل مسئلہ یہ ہےکہ مدارس کے طلباء اور ان کے اساتذہ صرف اور صرف فقہ اسلامی یعنی عبادات معاملات معاشرت کے مسائل ( فقہ اصغر) سے متعلق ہی علم رکھتے ہیں ، انہیں دعوت اسلامی وایمانی اور عوام کو داعیانہ طرز کی زندگی جینے پر لانے کی کوشش ومساعی کرنا ، اس فن پارے سے کچھ بھی واقفیت نہیں رکھتے ، حالانکہ ایمان ودعوت ایمانی ( فقہ اکبر ) کا مقام رکھتے ہیں ، مگر انہیں اس دعوتی محنت سے دور کابھی تعلق نہیں ہوتا ، اس لئے یہ لوگ دعوتی محنت کو کبھی فرض تو کبھی سنت تو کبھی مستحب ومباح تو کبھی بدعت ہونے کا فتویٰ دیدیتے ہیں ، • آخری عمر میں حضرت انور شاہ کشمیری رحمۂ اللہ علیہ کو یہی قلق وافسوس تھااور فرماتے تھے کہ میں نے اپنی عمر ضائع کردی ، ساری عمر اختلافی مسائل میں صرف کردی ، امت مسلمہ کی اجتماعی بہبودی کا مجھ سے کوئی کام ہی نہیں ہوا ، • یہی حال امام ابو حنیفہ رحمۂ اللہ علیہ کا تھا ، امام صاحب نے عمر کے آخری دوسال امت مسلمہ کے اجتماعی کاموں اور قرون اولیٰ کی ترتیب پر امت مسلمہ کو لانے کی فکر فرماتے تھے ، • اور فرماتے ( لولا اثنتان لھلک النعمان ) • ترجمہ : امت مسلمہ کی اجتماعیت اور اس کی فکر کے اگر یہ دوسال نہ ملتے تو نعمان ضرور ہلاک ہوجاتا ۔ • نعمان بن ثابت بن زوہا بن مرزبان : پیدائش ۵/ ستمبر (۶۹۹) وفات : ۱۴/جون (۷۶۷) ۔ ( آتے ہیں نخل ثمر دار پہ اکثر پتھر ) • علماء کے طرف سے : دعوت کے امراء پر ہمیشہ تبراء کیاجانا ، گالیاں دیا جانا : یہ کوئی نیا عمل نہیں بلکہ قدیم عمل ہے ، حضرت الیاس صاحب نور اللہ مرقدہ کے ساتھ بھی اس وقت کے اکابر علماء یہی سلوک کرتے تھے ، مولاناسعدصاحب کے ساتھ بھی یہی سلوک کیاجانا ، یہ حضرت جی رابع کے اپنے بڑوں کے راستے پر ہونے کی عین دلیل ہے ۔ • ع ۔۔۔ مارتے ہیں ترے دیوانے کو اکثر پتھر ۔۔۔۔ کبھی سینے پہ لگے اور کبھی سر پر پتھر ۔۔۔۔ یہ زمانے کی روایات سے بھی ثابت ہے ۔۔آتے ہیں نخل ثمر دار پہ اکثر پتھر ۔۔۔۔ دیوانہ پن ہمارا یاں تک تو رنگ لایا ۔۔۔۔۔ جو دیکھنے کو آیا ہاتھوں میں سنگ لایا ۔۔۔۔ ادھر سے ہم چلے پتھر ادھر سے ۔۔۔۔ • (۱۹۷۴) میں شہر ضلع ناسک مہاراشٹرا میں ہماری جماعت گشت کررہی تھی اچانک ہم پر پتھروں کی بارش شروع ہوگئی ۔ بڑے بڑے پتھر تھے : طائف کامنظر : سامنے آگیا ، اس وقت پر یہ اشعار قلمبن ہوئے تھے ۔ یہ ایک یادگار تھی جوقلمبند ہوگئی ، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ • اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطافرمائے اور انسانیت کی عمومی ہدایت کے فیصلے فرمائے • (جاری) • ( محبوب ) • ( دائرۂ المعارف الدعوۂ والتبلیغ ) ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Like👍 Share📨 and Comment💬 Subscribe YouTube Channel SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA Follow the WhatsApp Channel SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q Follow On Instagram: https://www.instagram.com/shubhaatkaizala Like Us On Facebook: https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA Join Us On Whats App: Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247 Join Us On Telegram: http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA Email Us On Gmail Email Kijiye.. [email protected] 🇿​🇦​🇷​🇺​🇷​ 🇸​🇺​🇳​🇪​ ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE) MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Exposed Aalami Shura https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Firqa e Shura par behtarin Wazahate https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Shubha'at ka izala English Playlist link https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ By *"SHUBHA'AT KA IZALA"* #bayan #dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial #muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi #maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel #motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin #molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni #molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari #ski #shubhaatkaizala ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
👍 1

Comments