
SHUBHAAT KA IZALA
May 30, 2025 at 10:58 AM
https://youtu.be/PbMa7bXABFw?si=pqlR7Oat3--dSeX0
⬆️⬆️⬆️⬆️⬆️
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
• قسط نمبر (۹۶۸) صحابہ کا تصوف، قضیہ مولانا طارق جمیل صاحب کی اصل وجہ عالمی شوریٰ
Molana Tariq jameel SB Sahi Ya Galat | Kon Haq pe Molana Tariq Jamil ya Raiwind shura, Qist No 968
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
is Qist de pehly yeh qist Zarur Sune
https://youtu.be/tloaQFzyKEc?si=pNP80PmmmjS6Qbhk
Pakistan Shura k Zimedar Molana Ibrahim Dewla v Molvi Ahmad laad se kuch Sawalaat, Hazratji Maulana Saad Sb Par Aiterazaat ki Haqiqat, Qist No 967
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
"دعوتی کام اور اس کا اسلوب"
قسط نمبر ٩٦٨
مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم
داعی الی اللہ
"Dawati Kaam Our Us kaa Usloob"
Qist no 968
Molana Mehboob Sahab
Da'aee Ilallaah Khair
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
• قسط (۹۶۸) صحابہ کا تصوف ، قضیہ مولانا طارق جمیل صاحب ،
• ( دعوتی کام اوراس کااسلوب )
• الحمد للّٰہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لانبی بعدہ - امابعد :
( عالمی شوری کافساد)
• اس فسادی عالمی شوری کے فساد برپا کرنے کی سب سے بڑی وجہ نیت کی خرابی ہے ، اوراللہ رسول اور آخرت پر حقیقی یقین سے محرومی ہی فساد و فتنے کی بڑی وجہ ہوتی ہے !
• اس لئے قران مجیدکابیان ہے کہ آخرت کے درجات و منازل صرف ان کےلئےبنائےگئےہیں جو دنیا میں کچھ نہیں چاہتے : نہ روپیہ ومال ، نہ کرسی و عہدہ ، نہ منصب نہ جاہ :
• ( تلک الدار الآخرۂ نجعلھا للذین لایریدون علوا فی الارض ولافسادا والعاقبۂ للمتقین ) سورۂ القصص :
• ترجمہ : یہ آخرت کا گھر تو انہیں کے لئے مزین کیاگیاہے کہ جو زمین میں نہ بڑائی کے طلبگار ہوں ، اور انہ ہی اس کے حصول کےلئے فساد برپا کرتے ہیں !
• تنبیہ : دین کی محنت میں لگنے سے صرف ظاہر کا دیندار ہوجانا معتبر نہیں ، جب تک مذکورہ بالا آیت کے مطابق دلی جذبات نہ بد ل جائیں !
• یعنی ہرہر سانس کی عبادت وریاضت ودعوت و سخاوت محض اللہ واسطے ہو ، اور ان کااجر صرف حشر کے دن پانے کا ولولہ وجذبہ ہو ، یہی اخلاص ہے ، اور ایسا شخص ہی مخلص ہے ، اور اسی اخلاص کی برکت ہی سے ہدایت پھیلے گی ، اور فتنے دفن ہوں گے ، یہی صفت و کیفیت کو حاصل کرنا ہے ، اسی کاحکم ہے ، اور اس کے سواجوجو باتیں اور کہاوتیں ہیں سب کی سب بے کار شیطانی وساوس ہیں !
• حقیقی دین تو تین چیزوں کی تبدیلی کانام ہے :
• دل کا یقین بدلے
• زندگی بدلے
• جذبات بدلے
• فائدہ : یقین نہیں بدلاتو بندوں کو اللہ کی طرف کم اور اپنی طرف زیادہ بلائے گا
• تاکہ اپنی پارٹی بنانے کےلئے ، زیادہ سے زیادہ لوگ میسر ہوں !اور ان ماننے والوں سے داد بٹورے ، مال سمیٹے ، اور خدمت لے ،
• اس مزاج کے ساتھ اگر وہ سو سال بھی دعوتی محنت میں لگا رہے تو اس کی اپنی ذات کو رتی برابر کا فائدہ نہ دنیا ہی میں ہوگا اور نہ بروز حشر
• داعیانہ جذبات بنتے ہیں تو داعی نسل نوازی سے پرے ہوکر نسل کشی تک کی پرواہ نہیں کرتا جیسے :
• حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے سب کچھ اللہ کےلئے قربان کردیا ، ، اور ثبوت دیا اپنے عمل سے ، اس بات کاکہ اے اللہ مجھے تو بس توہی تو چا ہئیے ، تیرے سوا کچھ نہیں !
• ایک دن ہم نے ہمارے امیر محترم حضرت نعیم اللہ خان صاحب (امیر آندھراپردیش ( رحمۂ اللہ علیہ )سے عرض کیا کہ چھوٹا سا مکان خرید لیں ؟ امیر محترم نے فرمایا : حضرت جی اوّل، و ثانی ، وثالث کا جب اپنا گھر نہیں ہے تو نعیم اللہ کیونکر گھر بنائے ؟ اسی طرح سے فضل کریم بھائی رحمۂ اللہ فرماتے تھے کہ قاضی عبدالوہاب صاحب ، مولانا عبدالغنی صاحبان کا جب گھر نہیں تو فضل کیونکر گھر بنائے ، سچے عاشقوں کا قافلہ ہے ، نعیم اللہ خان صاحب اسٹیٹ کے سکریٹری آف قانون تھے ، ، اورگجرات و بمبئی کے تجار فضل بھائی کے عاشق تھے ، لیکن یہ دونوں بزرگ غیور و متوکل علی اللہ تھے جو بھی قریب ہوتا اس کی تشکیل کرڈالتےہتھے ، کسی کی مجال نہیں تھی کہ ان حضرات پر منحوس دنیا کو پیش کرسکے !
• تنبیہ : جس کے جذبات نہ بدلے ہوں ، اور وہ دنیا کی طلب کا لالچی کیڑا اپنے اندر پالتا ہوتو ، ایسا شخص ایک خونخوار بھیڑیے سے بھی زیادہ خطرناک ہوجاتاہے ، چوپایا بھیڑیا توایک دو کی جان مارے گا اور پیٹ بھرکر آرام سے سو جائے گا ! مگر یہ دوپاؤں والا بھیڑیا پوری امت کو تباہ کردےگا ، سب کو لڑوادےگا ، مروادے گا ، سب کے دین وایمان کاسودا کردے گا اتنی ساری تباہی کے باوجود نہ تو اس کی حرص مٹے گی اور نہ اپنے مقصد تک رسائی !
• اس لئے کہ مقصد تک تو وہ پہنچتاہے جس کی کوئی منزل مقرر ہو !
• اگر: دعوتی کام سے تمہارا مقصد لیڈر بننا ہے ، چودھراہٹ حاصل کرناہے ، بڑا بننا ہے توتم اپنے پیرپر خودکلہاڑی چلارہےہو ، عنقریب کام سے محروم کردئے جاؤگے ، اس لئے کہ یہ مبارک کام صفت فنا ئیت چاہتا ہے ، ( لایریریدون علوا فی الارض ولافسادا ) کو حسر کے ساتھ بیان کیاگیا ہے ، بے دین امراء کی تخریب کاری سے اتنی تباہی نہیں ہوتی جتنی کہ دینی امراء و بڑوں کی مصاحبت سے تباہی آتی ہے ، نجات چاہتے ہوں تو عوام میں مساکین وغرباء کے ساتھ مل کر دعوتی کام کرو ، خدام بن کر نہ کہ مخدوم بن کر !
• یہ بدترین حال تو اس داعی کا ہے جو دعوتی محنت میں لگ کر کچھ بولناسیکھ لے ، اور تھوڑی سی مقبولیت مل جائے ، ، توپھر وہ تو اپنا سکہ چلانا شروع کردیا ، گویاکہ اپنے پیروں سے تبلیغ کی بیڑی اتارپھینکی ، اب اس آزاد سانڈ سے جدھر چاہوبیان کروالو ، ؛ سیاسی جلسہ ہوکہ ، ٹیلیویزن ، اسٹیج ہوکہ غیرشرعی شادی بیاہ کی محفل ، اس کے لئے نہ کوئی مشورہ نہ کوئی پابندی ، آزاد سانڈ کی طرح خود کو بنالیا ہوتاہے ، اب وہ کسی سے رکنے والا نہیں ،
• حالانکہ داعی کاہر قدم اور ہر بول اطاعت امیر کا مرہون ملت ہوتا ہے ،
• یاد رکھیں ! ہدایت بیانوں سے نہیں بلکہ اطاعت ، قربانی ، اور سارے ساتھیوں کی دعاؤں اور ان کی توجہات ،کی برکت سے نصیب ہوتی ہے ، ، اسی طرز سے مجمعے تیار ہوتے ہیں اور عمومی ہدایت پھیلتی ہے !
• واہ حسرتا : گرانقدر قربانی والا (رائونڈ مرکز )آج اپنے اصلی مرکز نظام الدین سے بچھڑگیا ، وہاں کا حصہ بننے سے رہ گیا ، اور نتیجتا انتشار وخلفشار کی آماجگاہ ہوکر رہ گیا ، یہاں تک کہ مقیمین میں سے ہرایک دوسرے کے سائے سے ڈرتا ہے ، اسلام دشمن طاقتوں کی راجدھانی قائم ہوگئی ، دین کے نام پر دنیا بٹورنے والوں کی بادشاہت قائم ہوگئی
• احادیث میں ایسے لوگوں کو ( کلاب النار ) یعنی جہنمی کتے : کہا گیا ! جو دین کے بدلے دنیا خریدتے ہیں !
• ( صحابہ کا تصوف تین چیزیں تھیں )
• (۱) نماز (۲) قرآن (۳) دعوت الی اللہ زوال کے بعد صوفیاء نے ان تین چیزوں کے بدلے اپنی طرف سے تین چیزیں گھڑلیں
• (۱) نماز کی جگہ : مراقبہ
• (۲) قرآن کی جگہ : تصوف ، یونانی فلسفہ کا لٹریچر ، اورخواب ومنامات ۔
• (۳)دعوت وجہاد کی جگہ : مجاہدہ نفس اور صوفیانہ دیو مالائی نظام ۔
• اور پھر مکھیاں مارتے رہ گئے ۔ کتاب سیرت النبی : علامہ سید سلیمان ندوی ( رحمۂ اللہ )
• بات یہاں تک بھی نہیں رُکی البتہ یہ فتوے جاری کئے گئے کہ : قرآن کو سمجھنا بہت مشکل کام ہے ، اس کے لئے (۱۷)علوم کی ضرورت ہے ۔ یہ لکھ کر اور بیان کرکر کے امت مسلمہ کو قرآن سے دور کردیا ، جہالت کے اندھیروں میں ڈھکیل دیا : شریعت چھوٹی ، اور خواب ومنامات شریعت کی جگہ لےلی !
• یہاں تک کہ اہل علم کو کہنا پڑا : الصوفی لا مذھب لہ : صوفی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔۔ جو خواب وخیال میں آیا وہی شریعت ۔
• اب تبلیغ والے قرآن حدیث سیرت کی طرف بلارہے ہیں تو فقیروں ملنگوں باباؤں صوفیوں کی چیخیں نکل رہی ہیں کہ یہ کیا ہوگیاکہ : ہماری دکانیں بند ہورہی ہیں ۔ پرانے بزرگوں کا نہج بہت اچھا تھا ۔ اس لئے کہ ا ن کے دور میں تبلیغی مرکز سے زیادہ خانقاہیں آباد تھیں ، تبلیغ والوں سے کہاجاتا کہ : تمہاری تبلیغ سے لوگوں کی اصلاح ہورہی ہے مگر تمہاری اصلاح کیسے ہوگی ؟ تم آؤ ہم سے بیعت کرو ! سیدھے سادے تبلیغی گشتوں والی مشقتوں والی لائین چھوڑکر خانقاہ کی نذر ہوتے چلے گئے ،
• گذشتہ پچاس سالوں میں تبلیغ نے (۸۰) فیصدی داعی کھودئے۔ سنہ(۲۰۱۶) سے داعیوں پر سیرت طیبہ کارنگ چڑھتا گیا تو تبلیغ والے خانقاہوں کی بجائے دعوتی محنت میں اپنی صلاحیتیں جھونکنے لگے ، اس کی برکت یہ ہوئی کہ دعوتی کام ایک ہزار گُنا زیادہ ہونے لگ گیا ۔
• قسطوں کے ذریعے ہم نے اسی بات کی ذہن سازی کی کہ : کامیاب تاجر اپنے سرمائے کو تالوں میں بند کر کے رکھتاہے ، اس کی حفاظت کرتا ہے ، الحمدللہ تجویز پسند آئی ساتھیوں کی حفاظت ہوئی اور خوب ہوئی ۔ الحمدللہ !
( قضیہ مولاناطارق جمیل )
• مولانا سجاد صاحب نعمانی مدظلہ اور مولاناطارق جمیل صاحب یہ دونوں تبلیغی ہیرو تھے ۔ مولانا عتیق الرحمان سنبھلی رحمہ اللہ مولانا سجاد صاحب کے بڑے بھائی تھے ، لندن میں ہوتے تھے ہمارے بڑے اچھے تعلقات تھے مولانا جمعہ کی نماز مرکز لندن ہی میں ادا فرماتے تھے ۔ وہ ہمیں مذاق میں فرمایاکرتے تھے کہ : تم تبلیغ والوں نے کیا جادو کیا کہ ہمارا چھوٹا بھائی مولوی سجاد تبلیغ کے سوا کسی دینی کام کو کام ہی نہیں سمجھتا ہے ۔ یہی حال ہمارے دوست مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ کاتھا کہ تبلیغی عمومی محنت میں غرق رہتے تھے ، چالیس سال سے جانتا ہوں ۔
• اچانک دونوں بزرگوں کے دل میں خودی کا روگ جاگ اٹھا ۔ مولانا طارق جمیل صاحب نے : شوبیز اور ٹی وی ، یوٹیوب کی طرف منتقل ہو گئے ، اور بڑا نام کمایا ۔
• اسی طرح مولانا سجاد نعمانی صاحب مدظلہ نے نیک ممبئ میں : خانقاہ : کھول لی ۔ دونوں نے عالمی شوریٰ کا بڑا ساتھ دیا ، نیرول مرکز مولاناسجاد صاحب ہی کی عنایت سے ملا ۔ بہر حال طارق جمیل صاحب نے تبلیغی سادگی کا چوغہ اتار پھینکا ، اور شوبیز کی چکاچوند میں کھو گئے ۔ اور سجاد نعمانی صاحب نے پیروں کی راہ اختیار کی اور شیخ بن گئے ، اور بیعت کا بازار گرم کیا ۔
• دونوں کی منشاء یہی ہے کہ دعوتی کام والے اپنے اجتماعات وغیرہ میں بیان کروائے ، ہماری واہ واہ ہو ۔ قران مجید کا فرمان ہے : ( لاتحسبن الذین یفرحون بما ۔۔۔ ویحبون ان یحمدوا بمالم یفعلوا ) یعنی وہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہر حال میں ہماری تعریف کی جائے چاہے وہ کام ہم کریں یا نہ کریں )
• لطیفہ : عوام یہ کہتی ہے کہ : مولانا سجاد و طارق صاحبان کا تبلیغی کام پر احسان ہے تو یہ غلط ہے ۔
• سچ تو یہ ہے کہ تبلیغ ہی کی برکت سے یہ لوگ مشہور ہوئے اور اسی مشہوریت کو زینہ بناکر دنیا اور دنیاکے مزے بٹورنے لگے۔
• ہمارے حضرت جی ثانی حضرت مولانامحمد یوسف صاحب رحمۂ اللہ علیہ فرمایاکرتے تھے کہ : جو شخص بھی اس دعوتی کام میں ترقی کرکر اس سےاپنی دنیاکو چمکانے لگے تو قدرت کو چاہیئے کہ ایسے شخص کو دنیا و آخرت میں رسوا کردے ۔
• آج اللہ تعالی نے وہ دن دکھلادیا کہ : مولانا دیولہ ، مولانا لاٹ ، مولانا سجاد نعمانی ، مولانا طارق جمیل ، مولاناارشد رائونڈ ، فاروق چپل ، قاری زبیر بنگلہ دیشی ، ایسے درجن دودرجن لوگ ہیں جو اپنی الگ سے دنیا بنانے میں مشغول ہیں ، اور اتفاق سے یہ سب شورائی ہیں ۔
• دعوتی کام کی الف باء تاء یہ ہے کہ : داعی امیر کے مان کر چلیں ۔ منواکر چلنا تودعوتی کام نہیں بلکہ دعوتی کام پر سراسر ظلم ہے ۔
• ہمارے فضل کریم بھائی مرحوم فرماتے تھے کہ : اس کام میں موت تک لگے رہنا چاہتے ہیں تو : اس کام میں ایسے رہو جیسے کوئی نیا ملازم : وہ ہر روز ڈر ڈر کر پھونک پھونک کر چلتا ہے اسے یہ فکر لگا رہتا ہےکہ کمپنی کا مالک ناراض ہوکر مجھے کام سے نکال نہ دے ۔
• لیکن جو پرانا زعم کرے کہ میں پرانا ہوں میری بات چلنا چاہئے : تو یہ احمق دعوتی کام کو سمجھا ہی نہیں ، اور ایسے شخص کے مردود ہونے میں کوئی شُبہ نہیں ۔ یہ شخص تو اُس گنوار قوم سے ہے جو احسان جتاتا ہے کہ میں نے یہ کیا اور یہ کیا
• ( قالت الاعراب آمنا قل لم تؤمنوا ولکن قولوا اسلمنا ولما یدخل الایمان فی قلوبکم ،وان تطیعوا اللہ ورسولہ لایلتکم من اعمالکم شیئا،ان اللہ غفور رحیم ) (الحجرات:۱۴)
• ترجمہ : گنوار قسم کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے،آپ فرمادیجیے: تم ایمان نہیں لائے، لیکن یہ کہو ہم نے اسلام کے سامنے سرجھکا دیاہے اور(لیکن) ابھی تک تمہارے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا ہے، اگر تم اللہ اور اس کے رسول کے حکم پر چلو گے تو اللہ تمہارے اعمال میں سے ذرابھی کمی نہیں کریں گے،یقینا اللہ بڑا بخشنے والے اور بڑا مہربان ہے !
• اللہ ہمیں سمجھ عطا فرمائے ۔
• اور انسانیت کی عمومی ہدایت کا فیصلہ فرمائے ۔
• (جاری)
• (محبوب )
• (دائرۂالمعارف الدعوۂ والتبلیغ )
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Like👍 Share📨 and Comment💬
Subscribe YouTube Channel
SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA
Follow the WhatsApp Channel
SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q
Follow On Instagram:
https://www.instagram.com/shubhaatkaizala
Like Us On Facebook:
https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA
Join Us On Whats App:
Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247
Join Us On Telegram:
http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA
Email Us On Gmail Email Kijiye..
[email protected]
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE)
MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs
AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Exposed Aalami Shura
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Firqa e Shura par behtarin Wazahate
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Shubha'at ka izala English Playlist link
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
By *"SHUBHA'AT KA IZALA"*
#molanatariqjameel #mtj #raiwind #mansehra #islamicscholar #ijtema
#bayan #dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial
#muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi
#maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel
#motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin
#molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni
#molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari
#ski #shubhaatkaizala
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️