SHUBHAAT KA IZALA
SHUBHAAT KA IZALA
June 10, 2025 at 10:45 AM
https://youtu.be/6aISyNiAY_c?si=a94gJCbbUaZKPhhr ⬆️⬆️⬆️⬆️⬆️ ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ • قسط (۹۷۰) اجتماعیت کے اصول واسباب ، عالمی شوری کا فتنہ ، قضیہ مولانا طارق جمیل صاحب Molana Tariq jameel SB Sahi Ya Galat | Aalami Shura ka Fitna | Ijtamiyat k Usool v Aadab, Qist No 970 is Qist ko Samjhne k liye Is link par click Kijiye aur Pehle ki Qist ko Sune https://youtu.be/PbMa7bXABFw 🇿​🇦​🇷​🇺​🇷​ 🇸​🇺​🇳​🇪 ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ "دعوتی کام اور اس کا اسلوب" قسط نمبر ٩٧٠ مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم داعی الی اللہ "Dawati Kaam Our Us kaa Usloob" Qist no 970 Molana Mehboob Sahab Da'aee Ilallaah Khair ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ • قسط (۹۷۰) اجتماعیت کے اصول واسباب ، عالمی شوری کا فتنہ ، قضیہ مولانا طارق جمیل صاحب ۔ ( دعوتی کام اور اس کا اسلوب ) • الحمدللّٰہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لا نبی بعدہ - امابعد : • ہم عالمی شوری والوں سے بس ایک سوال کرتے ہیں : • سوال : • عالمی شوری (world council ) کانام اور اس کا منشور قران ، حدیث ، وسیرت طیبہ سے اخذ کردہ ہے , یا پھر دشمنان اسلام ( لینن ، و اسٹالین ) کمیونسٹوں کی ڈکشنری سے ؟ • اگر یہ غیر اسلامی نظریہ ہے تو پھر اسے کیوں اپنایا جارہاہے ؟ پہلے اس کی وضاحت کریں ، اگر تمہیں واقعتا امت مسلمہ کے ساتھ رمق برابر بھی ہمدردی ہے ، تو پہلے اس کاجواب دو ؟ • بعد کی باتیں تو دوسرے درجہ کی حیثیت رکھتی ہیں ہمیں ان سے کوئی سروکار نہیں ؟ • ہم جواب کے منتظر رہیں گے ! ( اجتماعیت ) • اجتماعیت کی بقا کے اسباب : • فنائیت : یعنی خودی کو مٹانا ، اس طرح سے کہ سارے کام مشورے کے تابع ہوکر کرنا ، • اورکام خود کرنے کی بجائے ساتھیوں سے کروانا ، • سارے کام سب ساتھیوں سے کروانا ، کام کوکسی فرد یا مختصر جماعت کے حوالے نہ کرنا مثلا : یہ چند ساتھی بیانات کے لئے ، اور یہ مذاکرے کے لئے ، اور یہ بیرونی ممالک کے اجتماعوں میں بیان و تشکیل وترتیب کے لئے ، اور یہ ترجموں کے لئے وغیرہ وغیرہ - • چھوٹی محفلیں ہوں یا بڑے اجتماعات ، ان میں صرف دعوتی بات ہو ، دعوتی کام کا تعارف ہو ، • لوگوں کو کام کی طرف بلایا جائے ، نہ کہ اشخاص اور ان کی بزرگی کی طرف ، • کبھی کبھی چمکتے ستارے بھی ابر آلود ہوجاتے ہیں ، نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں ، اسی طرح نامور ہستیوں کو بھی کبھی کبھی مجموعوں سے عمدا غائب کردینا چاہئیے ! افضل تویہی ہے کہ ہم خود کو غائب کرلیں یا عذر کردیں ! ( بھائی فضل کریم کی ہدایات ) • کہا کرتے تھے : خود کی اور کام کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ : ہم میدانی محنت کو اپنائیں ، مرکزوں کو صرف تقاضے لینے کے لئے جائیں ، اور میدانی عمومی محنت کے ذریعے سے ان تقاضوں کو پورا کریں - • اور جب دیکھیں کہ : ہم لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہیں ہیں تو کچھ دیر کے لئے خود کو غائب کرلیں ، • یہاں تک کہ کسی مجلس میں نہ آپ کا انتظار ہورہا ہو ، اور نہ ہی کوئی آپ کی کھوج میں لگا ہواہو ۔ • غیر ضروری مراکز کے چکر کاٹنا یا وہاں پرقیام کی پلاننگ کرنا درست نہیں سوائے مشورہ کے ۔ • اور جب مشورے کے لئے بلا یا جائے تو سب ساتھیوں کے ساتھ عمومی حیثیت کے ساتھ جانا ، اور ہدایات سن کر ان پر عمل کرنا ہے ! ( مولانا سعد صاحب کا کارنامہ ) • مولانا سعد صاحب مدظلہ کی عمر میں اللہ تعالی برکت عطا فرمائے کہ انہوں نےپچاس (۵۰) سالہ مروجہ تبلیغی محنت کو غیر محسوس طریقے پر ( کتاب وسنت وسیرت ) کی راہ پر ڈالدیا ، ( فجزاہ اللہ تعالی احسن الجزاء ) • یعنی کام کو اور کام کرنے والوں کو صحیح رخ پر ڈال دیا ( الحمد للّٰہ ) • میں چاہتاہوں کہ چند باتوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے چلوں تاکہ بات آسانی سےسمجھ میں آئے : • الف : مرکز نظام الدین میں فجر کے بعد کابیان ، بیس سال حضرت جی یوسف صاحب رحمۂ اللہ علیہ اور تقریبا پینتیس سال حضرت مولانا عمر صاحب پالنپوری رحمہ اللہ کرتے رہے ! • مولاناسعد صاحب چاہتے تو یہ سلسلہ جاری رکھتے اور خود بیان فرماتے : لیکن مولانا سعدصاحب (اطال اللہ عمرہ ) نے اس بیان کو مشورے کے تابع کردیا ۔ جس کی وجہ سے کبھی مولانا ابراہیم دیولہ صاحب اور کبھی مولانا احمد لاڈ صاحب بیان کرتے رہے ۔ • ب : بڑے اجتماعوں میں گنتی کے چھ سات افراد ہی جایا کرتے تھے ، جو آج ( فتنہ خبیثہ پاکستانی عالمی شوری ) کے تاجدار بنے پھر رہے ہیں ، یہی گنتی کے افراد بیرونی ممالک بھی جایا کرتے تھے ۔ • مولانا سعدصاحب نے اس بات کو بھی مشورے کے تابع کردیا گیا ، اب صرف یہ چھ سات ساتھی ہی نہیں بلکہ جس کا بھی مشورہ ہوجائے وہ جاتے ہیں - • اس اقدام کی برکت یہ ہوئی کہ تقریبا پانچسو باصلاحیت افراد تبلیغ کو مل گئے جن میں تقریبا دوتہائی تعداد مفتیان کرام وعلماء حضرات کی ہے ، جو عالم کے تقاضے پورے کرتے ہیں ، اور بہترین طور پر ذمہ داریاں انجام د ے رہے ہیں ۔؟ • ج : خود بھی مولانا سعد صاحب مشورے کے پابند رہ کر اسفار کرتے ہیں ، بہت ہی کم باہر بڑے اجتماعوں میں جاتے ہیں ! • سنہ (۲۰۱۵) سے پہلے چھ سات ساتھیوں کا سابقہ گروپ ہی دنیا کے اجتماعوں میں جایا کرتاتھا ، ان نامور افراد کے اپائنٹمنٹ لینے پڑتے تھے ) دو دوسال تک کی تاریخیں بُک ہوئی رہتی تھیں ، سوتھ انڈیا کے اجتماعات کی محنت میں بندہ بھی شامل رہا کرتا تھا( ستر ، اسی ) کی دہائیوں کے زمانے میں ، علاقے کے پرانے ساتھی روزے رکھ رکھ کر دعائیں مانگتے تھے کہ : ہمارے اجتماع میں یہ مشہور بزرگان تشریف لے آئیں ! • آخر کا ران کی قسمت میں مایوسی آتی تھی ، یا ان کے اجتماعوں میں : سیکنڈ کلاس کے بزرگ بھیجے جاتےتھے ! • مولانا سعد صاحب نے سارے کام کو روزانہ کے مشورے کے تابع کردیا (اپڈیٹ ) کردیا کہ یعنی ( یوم جدید رزق جدید ) کے مانند ( ہر روز نیا دن ، اور ہر روز نیا مشورہ ! ( باغی گروپ کی مساعی ) • فائدہ : فجر کابیان سب کو ملنے لگا ، لیکن : باغی گروپ : نے کبھی بھی اس عمل کی تحسین یا تذکرہ اپنے کس وضاحتی بیان میں نہیں کیا ! • الحمدللہ ! سیرت طیبہ والی ترتیب سے دعوتی محنت میں سدھار اور نکھار پیدا ہو ا ۔ • مخلصین تو دعائیں دے رہے ہیں ، لیکن مفسدین واغراض پسندوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون ختم ہوگیا ۔ اغراض پسند تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ اتنا عظیم انقلاب برپا ہوجائےگا ! • اس لئےمفادپرست عالمی شوری والے دنیا تمام کے سامنے چلاچلا کر شور مچارہے ہیں کہ ( کام اس طرز پر نہیں رہا جس طرز پر بڑ ے چھوڑ گئے تھے ) • ہاں ضرور طرز بدلا ہے ، دعوتی کام پہلے چند نفوس کے ہاتھ میں تھا ، اب ان کے ہاتھ سے چھین کرمرکز نظام الدین کے عمومی مشورہ والوں کے حوالے کردیاگیا ! • یعنی دعوتی کام کو چند نفوس کی مروجہ ترتیب سے نکال کر بحمداللہ نقوش سیرت صحابہ کی طرف موڑ دیاگیا ۔ جس کی وجہ سے ارباب کی طرف کم ، اور اللہ رب العالمین کی طرف زیادہ بلایا جاتا ہے ! • یہ عین سنت نبوی علیہ السلام ہی ہے کہ ( امیر وذمہ داران ) خود مرکز میں بیٹھ کر آنیوالوں کی تربیت کرتے رہنا ، اور دنیا بھر میں تقاضوں کو چلانے کے لئے اپنے تربیت یافتہ ساتھیوں کو بھیجنا ) • حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم وحضرات خلفائے کرام رضی اللہ عنہم کے اسفار باہر کی دنیامیں بہت کم تھے لیکن صحابہ ہر جگہ بھیجے جاتے تھے ، یہ طریق عین سنت وسیرت سے وابسطہ ہے ! ( کسی ملک میں بار بار جانا ) • دعوت کا میدان سارا عالم (انس و جان ) رہا ہے ، اور ہمارے بڑوں نے دونوں طبقوں کے اجتماعی تقاضے سنبھالتے آئے ہیں ! • کسی فرد یا افراد کا مخصوص ملک میں بار بار جانا ترتیب دعوت کے منافی ہے ! • پہلی دفعہ کسی ملک میں جانا واقعی درست ہے اور سو فیصدی تبلیغ ہے - • دوسری مرتبہ جانے میں : تبلیغ کم تعلیم زیادہ ہے - • تیسری مرتبہ جانے میں ، تزکیہ : ہے : یعنی آئیے اب بیعت کیجئیے ! یہ حضرت کوتوآپ سبھی جانتے ہیں ، بڑے بزرگ ہیں ، اور ہوسکے تو ہدائے اور نذرانوں سے بھی دریغ نہ کیجئیے ، اور اگر حضرت کا مدرسہ ہے تو چندہ کےلئے ضرور یاد کیجئیے - • ہم بے تکلفی سے ہمارے بزرگ حافظ پٹیل صاحب رحمۂ اللہ علیہ سے بھی عرض کرتے تھے کہ حضرت ! کناڈا ، ٹرینی ڈاٹ ، پناما ، باربیڈس ، ہی سارا عالم نہیں ہے ، مشرقی یورپ میں بھی تشریف لے جائیے ؟ ہنس کر فرماتے تھے کہ ان شاءاللہ - لیکن ہمارے ڈیوزبری مرکز کی شوری کے ایک بزرگ ( حافظ شریف صاحب رحمۂ اللہ علیہ ) فرماتے تھے کہ مولوی آپ بڑے بھولے بھالے ہیں : مشرقی یورپ میں کچھ گجراتی خاندانوں کو بسا دیجئیے حافظ جی خودبخود جانا شروع کردیں گے ، حافظ پٹیل صاحب ہنس کر دعائیں دیتے تھے ۔ • تنبیہ : ہماری یہی صاف گوئی ، اور حق کلامی ہمیں تنہا کرگئ ! • اس لئے کہ یہ دنیا چاپلوسی کرنے والوں کی ہے ! مدارس ہوں کہ مراکز ہوں کہ خانقاہیں کہ مساجد : ہر جگہ کا یہی رواج ہے کہ ( چاپلوسی کرو تو مرحبا ! حقانیت برتوگے تو گمنام کردئے جاؤگے ! • الحمد للّٰہ ! ہم جیسے خانہ بدوش لوگوں کو مراکز کی فضا راس نہیں آئی ! • اس لئے کہ ہم سچ بولتے ہیں ، سیاسی بیان کو ہم مداہنت سے تعبیر کرتے ہیں ! ( سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ) • حضرت جی انعام الحسن صاحب رحمۂ اللہ علیہ کے وقت میں اس طرح کا طرز دعوت کیوں نہیں اختیار کیا گیا تھا ؟ • تو اس کا جواب سیدھا سادا سا ہے کہ : چاروں خلفائے راشدین کی سیرت اور ان کے ادوار کا جائزہ لے لیجئیے ، اس میں آپ کو جواب مل جائےگا ! • خلیفہ اوّل : کےدور میں ھجرت ونصرت وقربانی زوروں پرتھی ، جس کی وجہ سے ( دعوت عمومی طور پر وجود ) میں آچُکی تھی ! • خلیفہ دوم : کے وقت دعوتی کام خوب پھیلا ، خوب ( تربیت ) ہوتی رہی ! ساتھیوں کی نگرانی بھی خوب کی جاتی تھی - • خلیفہ سوم : کے دور میں خوب فتوحات ہوئیں : ( اظہار نصرت الہی ) کا زمانہ تھا دینی دعوت جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ۔ • خلیفہ چہارم : کے دور میں ( فیصلہ قدرت ) : کاٹ چھاٹ کا زمانہ تھا ! فتنہ باز بڑی حد تک دعوتی نظام پر چھائے ہوئے تھے ! مخلصین ومفسدین میں فرق کرنا مشکل ہوگیا تھا ! اللہ نے ایسے حالات پیدا فرمائے کہ اغراض پسندوں کو مخلصین سے الگ ہونا پڑا ۔ • مخلصین اسی پرانے طرز پر مرکز نظام الدین کو پکڑے ہوئے رہیں گے ! • اور اغراض پسند وہاں سے فرار اختیار کرچکیں گے ۔ • اغراض والے تھوڑے دن اپنی خوب کرامات دکھائیں گے ! • اور پھر مخلصین کی دعاؤں اور آہوں سے باغیوں کوہدایت ملے گی ، یا پھر وہ لوگ نیست ونابود کردئے جائیں گے ! • خوارج و معتزلہ ایسے ہی لوگ تھے کہ ان کا اثر ورسوخ وعلمی دبدبہ آسمان کو چھوتا تھا ، • ان کے علمی مباحث وحجت وبراہین اور منطق کے آگے کوئی نہیں ٹہر سکتا تھا ، • امام ابوحنیفہ وامام ابوالحسن اشعری تک ان کے متبعین میں سے تھے ، وہ فرقہ باطلہ والے : علم کلام کے ماہرین تھے : • امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ علم کلام میں میرا کوئی ثانی نہیں تھا ، لیکن اللہ نے مجھ پر کرم فرمایاکہ میں : ان کے چنگل سے نکل آیا : اور فرماتے تھے کہ ( لولااثنتان ، لھلک آلنعمان ) ترجمہ : اگرعمر کے آخری دوسال نہیں ملتے تو نعمان ضرور ہلاک ہوجاتا ! • حضرت کاپورانام ( نعمان بن ثابت بن حسان رضی اللہ عنہ تھا ) کنیت ابوحنیفہ تھی ( سنہ - ۸۰ ھجری میں پیداہوئے ، اور سنہ ( ۱۵۰) ھجری میں وفات پائی ! • حضرت کی ساری زندگی انہیں بد عقیدہ لوگوں سے بحث ومباحثہ و تکرار میں گذری ، آخری دوسال پرامن گذرے کہ جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ! • مگر اسی علم کلام کو صحیح راستے پر استعمال کرکے امت کے عقائد درست فرماتے رہے ، حضرت کے شاگردوں نے : حضرت امام ابوحنیفہ رحمۂ اللہ کے ایمان افروز مباحث کو جمع کرکے کتاب ( فقہ اکبر ) عقیدہ کی کتاب لکھی ، • بحوالہ : کتاب : تدوین الفقہ : فخر العلماء سید مناظر احسن گیلانی رحمۂ اللہ علیہ ! • یہی حال ہمارے دور کے باغیوں اوراغراض پسندوں کا ہونے والاہے ، • اس لئے کہ تاریخ ہر دور میں دہرائی جاتی رہی ہے ، اور دہراتی جائے گی ! ( مرکزمدینہ سے کوفہ منتقل ہوا ) • ادوار ثلاثۂ تک مرکز اسلامی مدینہ منورہ (زاداللہ شرفھا ) ہی تھا : ( خلیفۂ رابع کے وقت کےحالات ) • چوتھے خلیفہ : خلیفہ المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے وقت ایسے حالات پیدا کردئے گئے تھے کہ : نا چاہتے ہوئے بھی امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ کو : مرکز مدینہ سے : کوفہ : منتقل کرناپڑا : ( معتزلہ وخوارج کی سنتیں ) • معتزلہ وخوارج کی یہی سرگرمی رہی تھی کہ : جب تک مرکز و مرکزیت مدینہ منورہ میں رہے گی ، ہماری اغراض اور ہمارے مفادات کبھی بھی پورے نہیں ہونے کے ، اس لئے مرکز و مرکزیت کو کہیں دور لے چلیں ، جہاں ہمارا اپناہی نظام اور اپنی ہی حکمرانی چل سکے ! ہر مفاد پرست فرقہ کایہی طریق رہاہے! مگر ہر فرقہ باطلہ اپنی حسرتوں ہی کو لے کر دفن ہوگیا کامیاب نہ ہوپایا : ۔۔ • ع۔ : یہ حسرت رہ گئی کس کس مزے سے زندگی کٹتی ۔۔۔۔اگر ہوتا چمن اپنا ، گل اپنا ، باغباں اپنا ۔ ( فتنہ خبیثہ پاکستانی عالمی شوری ) • ( فتنہ خبیثہ پاکستانی عالمی شوری) نے بھی مرکزومرکزیت کا مقام بدلو کی ذہنیت : خوارج و معتزلہ سے سیکھی : اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی پوری پوری کوشش کی ، تا کہ مرکزنظام الدین کی مرکزئیت کو برباد کرسکے اور کسی اور جگہ پرنیامرکزآباد کرسکیں : • کوفیوں اور خارجیوں کی اقتدا کرتے ہوئے : مولانا دیولہ و احمد لاٹ صاحبان : اور ان کے ہمنواؤں نے نظام الدین مرکز کو منہدم وتباہ وتاراج کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ۔ • حضرت مولانا ابراہیم صاحب دیولہ دامت برکاتہم نے اپنےخداداد علم وگویائی کے ذریعے اس کار خیر میں اپنی شایان شان حصہ ڈالا ، اور باربار بیانوں میں فرمایاکہ (مرکز اصل نہیں کام اصل ہے ) لہذا مرکزنظام الدین کے خاتمہ پر کسی تبلیغ والےکو رنجیدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ! مرکز بنتے بھی ہیں اجڑتے بھی ہیں ، • لطیفہ : کل موقع ملے تومولانا ابراہیم صاحب دیولہ یہ کہنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے کہ ( مسجد اصل نہیں ، نماز اصل ہے ) لہذا مساجد بھی اگر منہدم کرنی پڑے تو کوئی حرج نہیں ۔ اس پر بھی کسی کو رنج وغم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ! اس لئے کہ ( نماز اصل ہے ، مساجد اصل نہیں ۔ • کہتے ہیں کہ : مرکزنظام الدین کو حرمین شریفین ومسجد اقصی پر فضیلت دیدی : • حضرات اشاعرہ وماتریدیہ رحمہم اللہ بھی کہا کرتے تھےکہ : • سمرقند سیکل روئے زمیں است ۔۔۔۔۔۔ بخاراقوت اسلام ودین است ۔۔۔۔۔۔۔۔ • یعنی سمرقند وبخارا دین واسلام کی شان و قوت ہیںُ، علم ومعرفت کا گہوارے ہے : • یہ کہنے والے معمولی لوگ نہیں تھے یہ تو ائمہ عقائد و شریعت احناف تھے : • اے عالمی شوری والو ! اب ( ماتریدی اور اشعری بزرگوں ) پر بھی تم بکواس کرکے دکھلاؤ کہ : انہوں نے مکہ مدینہ و مسجد اقصی پر بخارا و سمرقند کو فضیلت دے دی ۔ (مولانا طارق جیل صاحب کا قضیہ ) • حضرت مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ کے بارے میں سوشیل میڈیا پر قیامت برپا ہے کہنے والے یہی کہتے جارہے ہیں کہ تبلیغ والوں نے مولاناطارق جمیل صاحب کی بے اکرامی کی مانسہرہ کے اجتماع میں بیان کرنے سے روکا وغیرہ : • ہمیں تعجب ہے کہ مفتی طارق مسعود صاحب ومفتی تقی عثمانی صاحب جیسے دانشور بھی یہی فرماتے آرہے ہیں: حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ناروا سلوک : احباب رائونڈ نے کیا ہے : اور یہ بھی جانتے ہیں کہ : رائونڈ مرکز عالمی شوری کا مرکز ہے : اور مولاناطارق جمیل صاحب بھی انہیں کے آدمی ہیں : تبلیغ کا اصل مرکز تو مرکز نظام الدین ہے : اس جھگڑے میں مبہم بات کرکر عوام کو تو نہ الجھاؤ ! جبکہ آپ مفتیان کرام بخوبی جانتے ہیں کہ۔ مولاناطارق جمیل صاحب پر ستم رائونڈ والوں ڈھایا ہے : آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنے بیان میں اس نکتہ کو واضح طور پر بیان کیجئیے کہ : جھگڑا عالمی شوری ( رائونڈ ) اور مولاناطارق جمیل صاحب کے درمیان میں ہے ، نہ کہ ( مرکزنظام الدین ) کے ساتھ ۔ یہ بات تو مولاناطارق جمیل صاحب بھی اچھے طریقے سے جانتے ہیں ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ : ہمارے مفتیان کرام کدھر کا جھگڑا کس کے سر سونپ رہے ہیں ۔ • آپ دونوں مفتیان صاحبان سوشیل میڈیاکے تاجدار ہیں ۔ امید کرتاہوں کہ اس مسئلہ کو وضاحت کے ساتھ بیان فرما کر دنیابھر کے تبلیغ والوں کے اضمحلال کو دور فرمائیں گے ۔ • ہمارا کوئی رقیب نہیں ، رائونڈ والے بھی ہمارے ہیں اور مولاناطارق جمیل صاحب بھی ، قسمت کو منظور تھاکہ مولانا طارق جمیل صاحب پر یہ بھیانک آزمائشی ٹوٹ پڑی ۔ ویسے اللہ والوں کی ایک طویل تاریخ ہے کہ جنہیں مختلف فتنوں سے آزمایا گیا : میں تو مولانا سے بہت قریبی تعلق کی بنیاد پر رات دن دعاگو ہوں کہ مولانا اس فتنے کو اس طرح صبر واسقلال سے سر کریں جس طرح ماضی میں : شیخ طریقت وشیخ المشائخ : ابو عبداللہ اندلسی : رحمۂ اللہ علیہ نے سر کیا : دونوں کی آزمائش میں مماثلت ہے : ابو عبداللہ اندلسی نگاہ کی پھسلن کی وجہ سے ایک یہودی لڑکی پر دل ہار بیٹھے ، بعینہ اسی طرح مولاناطارق جمیل صاحب نے دعوتی فقیرانہ چوغااتار کر ( سیلیبریٹی دنیا کی چمک دمک ) پر دل ہار بیٹھے ۔ لیکن دس سال بعد حضرت اندلسی پھر لوٹ آئے توبہ کی اور زندگی کی ترتیب درست کرلی ، ان کے مرید شبلی رحمۂ اللہ کہتے ہیں کہ : حضرت شیخ : جہاں پر چوٹ کھائی تھی : وہیں سے آگے رفعتوں کے وہ منازل طے کرتے چلے گئے کہ جتنا کھویاتھا رب العالمین نے انہیں اس سے دس گنا زیادہ عطافرمادیا : اللہ کرے میرے عزیزم کو بھی وہی عنایات ر ربانی عطا ہوں ۔ مشورۂ عرض ہے کہ حدیث مبارکہ پر عمل کرلیں ( کل شیئ یعود الی اصلہ ) مرکز نظام الدین چلے جائیں اس سے آسان اور کوئی منزل سلوک نہیں ! • اللہ تعالیٰ ہم تمام کی اصلاح فرمائے اور انسانیت کی عمومی ہدایت کے فیصلے فرمائے ۔ • ( جاری ) • ( محبوب ) • ( دائرۂ المعارف الدعوۂ التبلیغ ) ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Like👍 Share📨 and Comment💬 Subscribe YouTube Channel SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA Follow the WhatsApp Channel SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q Follow On Instagram: https://www.instagram.com/shubhaatkaizala Like Us On Facebook: https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA Join Us On Whats App: Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247 Join Us On Telegram: http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA Email Us On Gmail Email Kijiye.. [email protected] 🇿​🇦​🇷​🇺​🇷​ 🇸​🇺​🇳​🇪​ ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE) MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Exposed Aalami Shura https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Firqa e Shura par behtarin Wazahate https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Shubha'at ka izala English Playlist link https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ By *"SHUBHA'AT KA IZALA"* #molanatariqjameel #mtj #raiwind #mansehra #islamicscholar #ijtema #bayan #dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial #muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi #maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel #motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin #molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni #molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari #ski #shubhaatkaizala ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️

Comments