
TIPS LAW ACADEMY AND EDUCATIONAL CONSULTANTS
May 20, 2025 at 12:07 PM
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی منظوری دیدی ہے۔
نیشنل کریکولم ریویو کمیٹی برائے قانون کا تین روزہ جامع اجلاس ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بیچلر آف لاز (ایل ایل بی) کے نصاب کو زیر غور لایا گیا۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل کریکولم ایچ ای سی ڈاکٹر امجد حسین نے کی
جبکہ ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن پاکستان (ڈی ایل ای) بیرسٹر اسامہ ملک اور ڈین قائداعظم یونیورسٹی سکول آف لاء ڈاکٹر عزیز الرحمان نے اجلاس میں شرکت کی،
ڈپٹی ڈائریکٹر (کریکولم) ایچ ای سی ہدایت اللہ کاسی نے بطور سیکرٹری اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی نے چار سالہ ایل ایل بی پروگرام کی اصولی منظوری دی اورڈگری کے لئے نئے نصاب کو دوبارہ ڈیزائن کیا۔
3 روزہ اجلاس حتمی نفاذ کے لئے قانون کے تحت درکار مزید منظوریوں کے لئے جاری رہے گا

👍
❤️
🫀
6