
ANP District Korangi Social Media
May 15, 2025 at 03:07 PM
کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے دوران پانی اور بجلی کی بندش عوام دشمنی ہے ، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا پانی کا بحران اور بجلی کی بندش موجودہ صوبائی حکومت کا کراچی دشمن پالیسی ہے ، عوامی نیشنل پارٹی اہلیان کراچی اور مظلوم قومیتوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے، کے الیکٹرک نے اہلیان کراچی کو بدترین لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے عذاب میں مبتلا رکھا ہے ، بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کا بھی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، سندھ حکومت اور سٹی گورنمنٹ بجلی اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اپنی آئینی انسانی ذمہ داری پوری کرے تاکہ کراچی کے عوام شدید گرمی میں سکھ کا سانس لے سکیں
شاہی سید نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک نے عوام دشمن پالیسی ترک نہ کی تو عوامی نیشنل پارٹی اہلیان کراچی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، انہوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اپنا قبلہ درست کرے، شدید گرمیوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی عوام دشمن اقدامات اور ناقص پالیسیوں پر ہر گز خاموش نہیں بیٹھے گی۔
رحمان بابر
ترجمان اے این پی سندھ
