دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ
دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ
June 13, 2025 at 06:19 AM
*قدیم الاسلام صحابی رسولﷺ* سیدنا عثمانؓ کا شمار اہل مکہ کے رئیس خاندان میں ہوتا ہے آپؓ کو خاندانی وجاہت کے علاوہ مال ودولت کے لحاظ سے بھی برتری حاصل تھی، طلوع اسلام کے بعد اور اعلانیہ دعوت الی اللّٰہ سے پہلے خفیہ طور پر جب رسول اللہﷺ نے تبلیغ کا آغاز کیا تو آپؓ کی دعوت الی اللّٰہ سے متاثرین ہونے والوں میں سیدنا ابوبکرؓ مَردوں میں پہلے مشرف بالاسلام ہونے والے خوش نصیب صحابی بنے۔چنانچہ سیدنا ابوبکرؓ نے ایمان لاتے ہی تبلیغ شروع کر دی اور عشرہ مبشرہ میں سے پانچ حضرات آپؓ ہی کی تبلیغی کوششوں سے اسلام کی دولت سے مالامال ہوئے انہی میں سے ایک سیدنا عثمانؓ بھی تھے جو اسلام سے مشرف ہوئے۔
❤️ 👍 🫀 🌹 💚 🤍 💖 💙 😂 123

Comments