Dr. Parvez Madani
Dr. Parvez Madani
June 13, 2025 at 04:01 AM
دلچسپ بات یہ ہے کہ ما شاء اللہ اس قریے میں، جہاں تقریباً تین ہزار نفوس پر مشتمل آبادی اور نو سو گھرانے ہیں، وہاں ایک ایسا مدرسہ قائم ہے جس میں سات سو کے قریب طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ادارے کے پاس کوئی مضبوط یا مستقل ذریعہ آمدنی نہیں، مگر اس کے باوجود یہ مسلسل چل رہا ہے—اور اس کے پیچھے اس بستی کے رہنے والوں کی بے مثال ایثار و قربانی۔ یہاں کے لوگ روزانہ ہر گھر سے دو روپئے اور ہفتہ میں پندرہ روپئے اس مدرسے کے لیے باقاعدگی سے جمع کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کھیتوں اور باغات سے جو پھل، سبزیاں اور چاول حاصل ہوتے ہیں، وہ بھی اللہ کے دین کے اس مرکز کو خوشی خوشی پیش کیے جاتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ بستی ایمان، اخلاص، قربانی اور دینی غیرت کا زندہ نمونہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس بے لوث خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ ہم نے جب اس جذبۂ ایثار کو قریب سے دیکھا، تو بے ساختہ دل سے صدا آئی: “هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ” بھلا احسان کا بدلہ احسان کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے؟ اسی لمحے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ان نو سو گھرانوں کے لیے بورویل کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ یہ بستی مزید آسودگی کے ساتھ اپنی دینی و معاشرتی خدمات جاری رکھ سکے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو تادمِ حیات ایسی خیر کے کاموں میں لگائے رکھے اور ہم سے وہ خدمات لے جن سے وہ راضی ہو جائے۔ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ تُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَكَ، وَارْضَ عَنَّا رِضًى لَا سَخَطَ بَعْدَهُ أَبَدًا آمِیْن، یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
🤲 👍 4

Comments