
Spectrum English
May 29, 2025 at 05:55 AM
*ٹھرک کی اقسام*
> – ایک تحقیقی و تفریحی جائزہ
ٹھرک، جسے جدید اردو میں رومانی بےچینی بھی کہا جا سکتا ہے، وہ کیفیت ہے جو اکثر حضرات (اور بعض خواتین) کو جوانی کے آغاز سے لے کر بڑھاپے کے اختتام تک لاحق رہتی ہے۔ ٹھرک ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ۔ آئیے اس نازک و لطیف جذباتی مسئلے کی اقسام کا جائزہ لیتے ہیں:
1. معصوم ٹھرکی
یہ وہ حضرات ہوتے ہیں جو صرف "لڑکیاں دیکھنے" پر اکتفا کرتے ہیں۔اکثر لڑکیوں کی تصاویر پر سرد آہیں بھرتے پائے جاتے ہیں ۔ اگر کوئی لڑکی ہنس دے تو انہیں لگتا ہے وہ انہی پر مر مٹی ہے۔ ان کا پسندیدہ جملہ:
“یار، آنکھوں میں کچھ تو تھا اُس کے!”
2. شاعرانہ ٹھرکی
یہ حضرات عشق و ٹھرک کو غالب، فیض اور جون ایلیا کی شاعری سے جوڑتے ہیں۔ کسی بھی لڑکی کی تصویر پر فوراً کوئی اداس شعر کمنٹ کریں گے:
“تیرا چہرہ نظر آئے، تو زمانہ رُک جائے!”(حالانکہ لڑکی نے صرف سینڈوچ کی تصویر ڈالی ہوتی ہے)۔
3. آن لائن ٹھرکی
یہ انٹرنیٹ کے سپاہی ہیں۔ ہر پوسٹ پر “ہیلو ڈیئر”، “آپ کی سادگی نے مار ڈالا” اور "فرینڈشپ کروگی؟" جیسے تبصرے ان کا تکیہ کلام ہیں۔ ان کے انباکس میں صرف سین (Seen) ہوتا ہے، ریپلائی کبھی نہیں۔اگرریپلائی کبھی نہیں۔اگر کوئی لڑکی پوسٹ پر کہہ دے کہ ”بھوک لگی ہے“تو ان کا بس نہیں چلتا کہ کسی طرح کمنٹ میں پیزا رکھ دیں ۔
4. پروفیسر ٹھرکی
یہ خود کو "خواتین کے حقوق" کے علمبردار سمجھتے ہیں، لیکن مقصد صرف عورتوں سے بات کرنے کا بہانہ ہوتا ہے۔
“میڈم، آپ کی سوچ بہت انقلابی ہے، کیا ہم اس پر بات کر سکتے ہیں؟”
5. روحانی ٹھرکی
یہ صاحب داڑھی والے، وضو کے پابند اور ہر بات میں "اللہ کے خوف" کا ذکر کرتے ہیں۔ لیکن دل میں دعا کرتے ہیں کہ کوئی نیک، باپردہ لڑکی انہیں خود "پرپوز" کر لے۔ ویسے نیک نہ بھی ہو تو بھی چلتی ہے ویسے بھی اسے دینی تعلیم دینے کا بہانہ تو ہے ہی ۔
“سنیے! آپ سے صرف نکاح کی نیت ہے، حرام رشتے سے پناہ!”
6. بینچ ٹھرکی
یہ حضرات پارک، کالج، بس اسٹاپ کے بنچ پر مستقل قیام کرتے ہیں۔ ہر گزرنے والی لڑکی کو گھورنا ان کا مشغلہ ہے۔
“یار، آج والی نیلی کرتی میں تھی، دِل لے گئی!”
7. خفیہ ٹھرکی
یہ شادی شدہ ہوتے ہیں، لیکن دل میں اب بھی "محبت کے نئے امکانات" زندہ رکھتے ہیں۔ بیوی کے سوتے ہی فیس بک پر ایکٹو ہو جاتے ہیں، اور ہر پرانی کلاس فیلو کو “ہیلو” مارنے لگتے ہیں۔ہر نئی لڑکی کا اکاونٹ تاڑ کر ریکویسٹ بھیجتے اور ریسپانس کا انتظار کرتے ہیں
8. موسمی ٹھرکی
بارش ہو، چاندنی رات ہو یا کوئی رومانوی گانا، ان کا ٹھرکی دل فوراً جاگ جاتا ہے۔دکھی گانے سننے لگتے ہیں ۔اکثر شام کو انھیں پرانی محبوباؤں کے غم کے تدارک کے لیے نئے چہروں کی تلاش رہتی ہے
“یار، ایسے موسم میں تو محبت خودبخود ہونے لگتی ہے…”
9.میسنے بزدل ٹھرکی
یہ شریفڑو سے ہوتے ہیں ۔لڑکیوں سے تھوڑا ڈر کر بات کرتے ہیں اور لڑکی کے ان باکس میں السلام عليكم کہہ کر داخل ہوتے ہیں ۔ایک آدھ بات کرکے چپ ہوجاتے ہیں اور اگر لڑکی کا ریسپانس آجائے تو بات ہولے ہولے آگے بڑھاتے ہیں ۔یہ بہت میسنے ہوتے ہیں اندرواندر اپنا کام چلا لیتے ہیں ۔
نتیجہ:
ٹھرک ایک عالمی جذبہ ہے، جس پر نہ عمر کی قید ہے، نہ ذات،رنگ و نسل یا زبان کی۔ بس فرق اتنا ہے کہ کوئی اسے چھپاتا ہے، کوئی ظاہر کرتا ہے، اور کوئی میسنا بن کے سب کرتا ہے
*آپ کون سے ٹھرکی ہیں؟*
`سچ بولیے !`
*React only* 👍
_if you are NOT Tarkiiii?_ 🤭
😂
❌
👏
🩵
9