محمد جمال الدین خان قادِری
محمد جمال الدین خان قادِری
June 12, 2025 at 06:25 PM
اسلام نسلی نہیں اصولی دین ہے ✍️ مـولانا حسن نوری گونڈوی https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J اسلام میں کچھ باتیں ہیں جنہیں ماننا ہے اور کچھ ہیں جن کا انکار ضروری ہے جو ماننے والی باتیں مانے اور انکار کرنے والی بات کا انکار کرے وہ چاہے جہاں کا رہنے والا ہو کسی بھی رنگ و نسل کا ہو، عالم ہو یا غیر عالم، وہ بہرحال مسلمان ہے، #اور_جو_شخص کسی بھی اعلی خاندان یا مبارک شہر میں پیدا ہوا، القابات اعلی، زبان و بیان کا ماہر، شہرت آسمان کو پہنچ رہی ہو باوجود اس کے اگر وہ ماننے والی باتوں میں کسی ایک کا انکار اور انکار کرنے والی باتوں میں کسی ایک کا اثبات کرے ہزار بار کلمہ پڑھے، کعبۃ اللہ میں جان دیدے، ان گنت حج و عمرہ کرنے والا ہو اگرچہ اس نے ہزاروں کو مسلمان بنایا ہو دفاع دین اسلام پر تحریری اور تقریری کام آفتاب سے زیادہ روشن ہوں، باوجود اس کے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا- دیکھو ابولہب گھر کا تھا ہاشمی تھا، مکہ میں پیدا ہوا سردار کے گھر کا تھا، طالب ہاشمی تھا مکہ مکرمہ میں پیدا ہوا زبان و بیان میں ماہر تھا، ابوجہل سردار تھا، مکہ کا خطیب تھا، بااثر بھی تھا فصاحت و بلاغت بھی رکھتا تھا باوجود اس کے مسلمان نہیں سلمان فارسی، صہیب رومی، بلال حبشی مکی، مدنی نہیں، عربی و قرشی نہیں، باوجود اس کے نہ صرف مومن بلکہ مومنوں کی جان ہیں. لہٰذا جان لیں کہ اسلام یہو.دیت ،نصر.انیت، مجو.سیت، برہمن.یت کی طرح نسلی دین نہیں بلکہ یہ اصولی دین ہے- اب کسی کا شاہزادہ ہو یا ولی زادہ وہ دین و ایمان نہیں اور نہ اس کی باتیں ہمارے لیے حجت بلکہ اصول دیکھیے اس کے مطابق ہے فبھا ورنہ ٹھوکروں میں دیکھیے اصول ہی کے تحت ابوجہل و ابولہب کو نہیں مانا مگر اصول ماننے کے سبب سیدنا عکرمہ بن ابوجہل، سیدہ درہ بنت ابولہب کو مانتے ہیں، نبی علیہ السلام کا بیٹا کنعان اور ان کی اہلیہ کو اصول ہی کے تحت نہیں مانا اور اصول ہی کے پیش نظر سیدہ آسیہ کو مانتے ہیں اصل اسلام اصولی ہے، یہ نسلی دین نہیں کہ باپ ولی تو بیٹا نسل در نسل سب ولی ہی ہوں گے، باپ امت کا عظیم پیشوا تو ضروری نہیں کہ نسل در نسل ہر کوئی ہمارا پیشوا ہی ہوگا، کیا نہیں دیکھا شاہ عبد الرحیم، شاہ ولی اللہ، شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہم الرحمہ کو مانتے ہیں لیکن آگے چل کر اصول سے ہٹ جانے کے سبب اسمعیل دہلوی کو نہیں مانتے چراغ جلا کے میں نے رکھ دیا ہے راہوں میں اب جو راستہ بھولے یہ اس کی قسمت ہے 📝 حسن نوری گونڈوی https://whatsapp.com/channel/0029VaAT1DPF6smuH7Hjd42Q/856 ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ येह तह़रीर `हिंदी Hindī ہِنۡدِیۡ` में ↷ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1146 Yeh Taḥreer `ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ` Men ↷ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/1145
👍 💯 2

Comments